انٹرنیٹ سروس سے لیس پہلی سعودی ائیرلائن کی پرواز نے ٹیک آف کر لیا
العربیہ نے طیارے میں سعودی وزیر ٹرانسپورٹ اور سعودی ایئر لائنز کے ڈائریکٹر کا انٹرویو کیا
سعودی عرب کی پہلی انٹرنیٹ سروس سے لیس ائیرلائن کی پہلی پرواز جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ریاض کے لیے روانہ ہوگئی ۔ اس پائلٹ پروگرام کا مقصد سروس کو جانچنا اور اس کے تجارتی آغاز سے پہلے مسافروں اور صارفین سے آراء اکٹھا کرنا ہے۔ طیارے میں سعودی وزیر ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس صالح الجاسر اور سعودی ایئر لائنز کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر ابراہیم العمر سوار تھے۔ العربیہ نے وزیر الجاسر کا لائیو آن ایئر انٹرویو کیا جس کے دوران انہوں نے کہا کہ سعودی ایئر لائنز اپنی ڈیجیٹل تبدیلی کے حصے کے طور پر انٹرنیٹ سروس کے حتمی تکنیکی ٹرائلز کر رہی ہے۔
إنترنت مجاني عالي السرعة على متن طائرات الخطوط #السعودية.. ووزير النقل السعودي يؤكد لـ #العربية نجاح التجربة من الجو✈️ pic.twitter.com/ddd0Kyv3ld
— العربية السعودية (@AlArabiya_KSA) November 1, 2025
انہوں نے زور دیا کہ انٹرنیٹ سروس اب عیش و آرام کی نہیں بلکہ ایک تکینکی ضروری سروس بن گئی ہے اور یہ مملکت میں ہوا بازی اور ہوائی نقل و حمل کے شعبے کے لیے تبدیلی کے پروگرام کا ایک سٹریٹجک جزو ہے۔ انہوں نے انچارجوں کو اس کی تکمیل میں تیزی لانے کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ ضروری طریقہ کار کو حتمی شکل دینے کے بعد اسے پورے سعودی ایئر لائنز کے بیڑے میں شروع کیا جا سکے۔
سعودی ایئر لائنز کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر ابراہیم العمر نے کہا کہ یہ سروس جلد ہی تمام کیٹیگریز کے لیے بورڈ کی پروازوں کے لیے مفت دستیاب ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً 20 طیارے اس نئی سروس سے لیس ہو چکے ہیں اور اس منصوبے کے نفاذ میں سعودی ایئرلائن کے موجودہ فلیٹ اور نئے طیارں کو شامل کیا جائے گا۔