سعودی عرب کے وزیرِ ثقافت، شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے مصر میں عظیم مصری میوزیم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ شہزادہ بدر بن عبداللہ نے مصر میں عظیم میوزیم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرتے ہوئےخادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی نمائندگی کی۔
مصر نے آج اپنی جدید تاریخ کے سب سے بڑے ثقافتی منصوبے کا افتتاح کیا، جو اہرامِ جیزہ کے قریب واقع ہے۔ اس عظیم الشان میوزیم میں ایک لاکھ سے زائد نوادرات نمائش کے لیے رکھی گئی ہیں جو مصری تہذیب کی تاریخ کو عہدِ ما قبل تاریخ سے لے کر بطلیموسی دور تک محیط کرتی ہیں۔ میوزیم کا مرکزی دروازہ، جسے "بھو عظیم" کہا جاتا ہے آنے والے مہمانوں کا استقبال ایک معلق مسلہ اور فرعون رامسیس دوم کے مجسمے کے ساتھ کرتا ہے۔
في حفل تاريخي استثنائي.. ألعاب نارية مبهرة تزين سماء حفل افتتاح المتحف المصري الكبير أمام أنظار العالم#العربية pic.twitter.com/8wSPb5dOdO
— العربية مصر (@AlArabiya_EGY) November 1, 2025
اسی طرح "عظیم زینہ" کے نام سے موسوم ہال میں قدیم مصری بادشاہوں کے مجسمے تاریخی ترتیب کے ساتھ رکھے گئے ہیں، جب کہ "خوفو کشتی میوزیم" میں سورج کی وہ نایاب کشتیاں موجود ہیں جنہیں 2021ء میں دنیا کی سب سے پیچیدہ آثارِ قدیمہ کی منتقلی کے عمل کے ذریعے یہاں منتقل کیا گیا۔
میوزیم کی افتتاحی تقریب میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے شرکت کی، جس میں 79 سرکاری وفود شریک ہوئے۔ ان میں سے 39 وفود کی قیادت فرمانرواؤں، شہزادوں، سربراہانِ مملکت اور وزرائے اعظم نے کی۔
#مصر تبهر العالم.. حفل أسطوري لافتتاح المتحف المصري الكبير يمزج الماضي بالمستقبل.. بمشاركة 79 وفدًا رسميًا وشخصيات عالمية بارزة#العربية pic.twitter.com/MR29yYf9V6
— العربية مصر (@AlArabiya_EGY) November 1, 2025
صدر عبدالفتاح السیسی نے تقریب کے شرکاء اور مصری عوام کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ "میں اپنی گفتگو کا آغاز آپ سب کو اس سرزمین پر خوش آمدید کہنے سے کرتا ہوں جو تاریخ میں سب سے قدیم ریاست کے طور پر جانی جاتی ہے"۔
السيسي في كلمته بحفل افتتاح المتحف الكبير: هذا الصرح العظيم شهادة حقيقية على عبقرية الإنسان المصري.. وهو أكبر متحف في العالم مخصص لحضارة واحدة#العربية_مصر pic.twitter.com/hQwUYzAYix
— العربية مصر (@AlArabiya_EGY) November 1, 2025
دوسری جانب مصر کے وزیرِ سیاحت و آثارِ قدیمہ ڈاکٹر شریف فتحی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ اور الحدث ڈاٹ نیٹ سے گفتگو میں کہا کہ "عظیم مصری میوزیم" جدید دور میں مصر کے عظیم ترین ثقافتی، تہذیبی اور سیاحتی منصوبوں میں سے ایک ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ میوزیم مصر کی اس طویل کاوش کا ثمر ہے جس کا مقصد اپنے تاریخی ورثے کی حفاظت، بحالی اور عالمی معیار کے مطابق پیشکش کو یقینی بنانا ہے۔