جیسا کہ غزہ جنگ بندی کے نازک معاہدے کے حوالے سے خدشات بڑھ رہے ہیں تو ترکیہ پیر کے روز اعلیٰ سفارت کاروں کی میزبانی کر رہا ہے تاکہ وہ غزہ کے مستقبل کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کر سکیں۔
اس سلسلے میں ترک وزارتِ خارجہ کے ذرائع نے کہا ہے کہ انقرہ سفارت کاروں پر زور دے گا کہ وہ ساحلی علاقے کی سکیورٹی اور حکمرانی کا کنٹرول فلسطینیوں کو دینے کے منصوبوں کی حمایت کریں۔
ہفتے کے آخر میں وزیرِ خارجہ خاقان فیدان نے حماس کے وفد کا خیر مقدم کیا جس کی قیادت فلسطینی تحریک کے مرکزی مذاکرات کار خلیل الحیۃ کر رہے تھے۔
فیدان نے زور دیتے ہوئے کہا، "ہمیں غزہ میں قتلِ عام کا خاتمہ کرنا چاہیے۔ جنگ بندی از خود کافی نہیں ہے۔ غزہ پر فلسطینیوں کی حکومت ہونی چاہیے۔"
ترک-اسرائیل کشیدگی
توقع ہے کہ فیدان اسرائیل سے غزہ میں مزید انسانی امداد کی اجازت دینے کے مطالبات کا اعادہ کریں گے جہاں امدادی ایجنسیوں نے شکایت کی ہے کہ علاقے کے بعض حصوں میں قحط کی صورتِ حال کو بہتر کرنے کے لیے ان کے قافلوں کو بدستور کافی رسائی حاصل نہیں ہے۔
حماس کے انقرہ سے قریبی تعلقات کی بنا پر اسرائیل طویل عرصے سے ترکی کے سفارتی اقدامات کو شک کی نگاہ سے دیکھتا رہا ہے اور اس نے جنگ بندی کی نگرانی کے لیے بین الاقوامی امن فوج میں ترکی کے کسی بھی کردار کی سخت مخالفت کی ہے۔
انقرہ کے مطابق تباہی سے نمٹنے والی ایک ترک امدادی ٹیم اسرائیلی حکومت کی جانب سے داخلے کی اجازت نہ ملنے کے باعث سرحد پر پھنس گئی ہے۔ اسے غزہ میں ملبے تلے دبے ہوئے فلسطینیوں بشمول ہلاک شدہ اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں نکالنے کی کوششوں میں مدد کے لیے بھیجا گیا ہے۔
-
5 لاکھ سے زائد شامی پناہ گزین واپس جا چکے ہیں : ترکیہ
بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے اب تک تقریباً 5 لاکھ 50 ہزار شامی پناہ گزین ...
بين الاقوامى -
غزہ میں داخل ہونے والی امداد نا کافی اور صورت حال مشکل ہے : سربراہ بلدیاتی اتحاد
جنگ بندی کے بعد سے داخل ہونے والے امدادی ٹرکوں کی یومیہ اوسط تعداد 89 سے زیادہ ...
بين الاقوامى -
حماس غزہ جنگ بندی پر قائم رہنے کے لیے ’پُرعزم‘ ہے: ایردوآن
ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن نے پیر کو کہا ہے کہ حماس غزہ جنگ بندی پر قائم رہنے کے ...
بين الاقوامى