اسرائیل کی بمباری، ایک اور لبنانی ہلاک ہوگیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اسرائیلی ریاست کی فوج نے ایک بار پھر جنوبی لبنان میں ایک لبنانی شہری کو ہلاک اور دوسرے کو زخمی کر دیا ہے۔ اس امر کا اظہار لبنان کی وزارت صحت نے بدھ کے روز کیا ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ حزب اللہ کے افراد کو نشانہ بنانے کے لیے اپنے حملوں کو شدید تر کر سکتا ہے۔

لبنانی حکومت جو اسرائیلی بمباری سے اب تنگ آرہی نے نے ایک بار پھر اسرائیلی بمباری کو دشمن کا حملہ قرار دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دشمن نے ایک گاڑی کو برج راہل میں نشانہ بنایا۔ یہ علاقہ جنوبی لبنان میں ہے جہاں آئے روز اسرائیلی کارروائیاں جاری ہیں۔

نیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق یہ اسرائیلی کارروائی ایک سڑک کے کنارے اور سکول کے نزدیک کی گئی تھی۔ جس سے سکول کے بچوں میں خوف اور دہشت پھیل گئی۔ تاہم اسرائیلی فوج نے اس بارے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

اسرائیلی ریاست پچھلے سال 27 نومبر کو ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے باوجود ابھی بھی جب اور جہاں دل چاہتا ہے لبنانی آبادیوں میں بمباری کرتی رہتی ہے۔ جبکہ حالیہ دنوں میں اسرائیل نے ان حملوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ جیسا کہ اسرائیل نے اتوار کے روز انتباہ بھی کر دیا ہے کہ وہ حملوں کو شدید بنادے گا۔ اسرائیل کے بقول حزب اللہ آگ سے کھیل رہی ہے۔

منگل کے روز لبنان کے صدر جوزف عون نے اسرائیل کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دی ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل نے اس بارے میں اپنی پوزیشن واضح نہیں کی ہے اور اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں