وڈیو ... 'جعیتا' کے قدرتی غار میں شادی کی تقریب پر لبنانی عوام چراغ پا
بلدیہ نے وزارتِ سیاحت کو با ضابطہ درخواست دیے بغیر ہی تقریب منعقد کر دی
لبنان کے معروف جعیتا غار (Jeita Grotto) میں شادی کی تقریب منعقد کیے جانے پر سوشل میڈیا پر شدید بحث چھڑ گئی۔ یہ وہی قدرتی غار ہے جو ماضی میں دنیا کے سات عجائبات کی فہرست میں شامل ہونے کے لیے نامزد ہو چکا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل وڈیوز میں متعدد افراد کو وزارتِ سیاحت کے زیرِ انتظام اس غار کے اندر کشتیوں میں بیٹھے، موسیقی، رقص اور تالیوں کے ساتھ جشن مناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ تقریب غار کے تحفظ کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی تھی۔ پہلی خلاف ورزی اونچی آواز میں موسیقی بجانے سے متعلق ہے جو غار کے حساس قدرتی ماحولیاتی نظام کو متاثر کر سکتی ہے، جبکہ دوسری خلاف ورزی ہجوم اور مقررہ وقت سے زیادہ قیام سے متعلق ہے۔
لبنانی وزارتِ سیاحت نے اپنے با ضابطہ بیان میں وضاحت کی کہ غار کا انتظام عارضی طور پر بلدیہ جعیتا کو معاہدے کے تحت سونپا گیا تھا، جو کئی ماہ کی جبری بندش کے بعد ہوا۔ وزارت کے مطابق بلدیہ کے سربراہ نے زبانی طور پر سیاحت کی وزیر لورا الخازن لحود سے اس تقریب کی اجازت کی بات کی، لیکن تقریب کی نوعیت اور تفصیلات کے بارے میں کوئی تحریری درخواست جمع نہیں کرائی گئی ... حالانکہ قانوناً ہر سرگرمی کے لیے تحریری اجازت ضروری ہے۔
حفل صاخب داخل مغارة جعيتا يشعل موجة غضب على مواقع التواصل الاجتماعي.. وناشطون يطالبون الجهات المعنية بتوضيح ما جرى ومحاسبة المسؤولين. pic.twitter.com/b8g8WFWfcl
— الحدث اللبناني (@Alhadath_Leb) November 3, 2025
بیان میں مزید کہا گیا کہ بلدیہ نے با ضابطہ اجازت نامے، معاہدوں اور مالی تفصیلات کے بغیر یہ تقریب منعقد کی۔
وزارتِ سیاحت نے اعلان کیا ہے کہ وہ بلدیہ جعیتا کو با ضابطہ انتباہی خط جاری کرے گی تاکہ خلاف ورزیوں کی وضاحت کی جا سکے۔ وزارت نے یقین دہانی کرائی کہ وہ اس تاریخی و سیاحتی مقام کے انتظام اور تحفظ کی مکمل ذمہ داری اٹھاتی ہے تاکہ مستقبل میں کسی قسم کے نقصان سے بچا جا سکے۔
-
لبنان : اسرائیلی بمباری سے جنوبی لبنان میں دو افراد ہلاک
اسرائیل نے پیر کے روز ایک بار پھر جنوبی لبنان میں بمباری کر کے دو افراد کو ہلاک ...
مشرق وسطی -
بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ سرحدوں تک لبنانی فوج کی تعیناتی میں رکاوٹ اسرائیل ہے : نبیہ
پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مطابق شام سے لبنان تک اسلحہ اسمگل کیے جانے کے اسرائیلی ...
مشرق وسطی -
مصر : بجلی گرنے کے واقعات میں ایک بچے سمیت 3 شہری جاں بحق
ملک کے مختلف علاقوں کو تیز بارشوں اور خراب موسم کا سامنا ہے.
مشرق وسطی