شام نے داعش کی جانب سے احمد الشرع کو قتل کرنے کی دو سازشیں ناکام بنا دیں
شامی صدر ممکنہ طور پر پیر کے روز ایک معاہدے پر دستخط کریں گے جس کے ذریعے وہ داعش کے خلاف امریکہ کی قیادت میں بننے والے بین الاقوامی اتحاد میں شامل ہو جائیں گے
شام نے داعش تنظیم کی جانب سے صدر احمد الشرع کو قتل کرنے کی دو مختلف سازشوں کو ناکام بنا دیا۔ اس کا ممکنہ سبب یہ ہے کہ الشرع امریکہ کی قیادت میں بننے والے اُس اتحاد میں شامل ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں جو اس شدت پسند تنظیم (داعش) سے طویل عرصے سے برسرِپیکار ہے۔ یہ بات دو ذرائع نے بتائی جن میں ایک مشرقِ وسطیٰ کا عہدے دار اور دوسرا شامی سیکورٹی عہدے دار ہے۔
ان ذرائع کے مطابق احمد الشرع کو نشانہ بنانے والی یہ دونوں سازشیں گزشتہ چند مہینوں کے دوران ناکام بنائی گئیں۔ یہ اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ شامی صدر کو براہِ راست خطرہ لاحق ہے، ایسے وقت میں جب وہ خانہ جنگی سے تباہ حال ملک میں اپنی طاقت کو مضبوط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
شام کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی ٹوم براک نے رواں ماہ کے اوائل میں اعلان کیا تھا کہ صدر الشرع ممکنہ طور پر پیر کے روز ایک معاہدے پر دستخط کریں گے جس کے ذریعے وہ داعش کے خلاف امریکہ کی قیادت میں بننے والے بین الاقوامی اتحاد میں شامل ہو جائیں گے۔
یہ اتحاد سیرین ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کے ساتھ اشتراک میں 2019 میں شام میں داعش کو عسکری شکست دے چکا ہے۔ ایس ڈی ایف کردوں کی قیادت میں کام کرتی ہیں اور فی الحال شامی فوج میں ضم ہونے کے لیے مذاکرات کر رہی ہیں۔
-
اسرائیل کے ساتھ ایک نئے سکیورٹی معاہدے پر کام کررہے ہیں،امریکہ تعاون کرے:شامی صدر
شام پر سے پابندیاں ہٹانے کا معاملہ آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے: احمد الشرع
بين الاقوامى -
کے ایس ریلیف کی جانب سے شام، غزہ، یمن میں امدادی منصوبوں میں وسعت
سعودی امدادی ایجنسی کے ایس ریلیف دنیا کے بعض کمزور ترین طبقات کو ضروری امداد فراہم ...
مشرق وسطی -
متحدہ عرب امارات 'شاید' غزہ استحکام فورس میں شامل نہ ہو: سینئر عہدیدار
متحدہ عرب امارات غزہ کے لیے بین الاقوامی استحکام فورس میں شامل ہونے کا ارادہ نہیں ...
مشرق وسطی