کے ایس ریلیف کی جانب سے شام، غزہ، یمن میں امدادی منصوبوں میں وسعت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی امدادی ایجنسی کے ایس ریلیف دنیا کے بعض کمزور ترین طبقات کو ضروری امداد فراہم کر کے ان کی زندگی پر اہم اثرات مرتب کر رہا ہے۔

تنظیم نے شامی عرب جمہوریہ کے دمشق میں پانچ ہفتے طویل طبی منصوبے انجام دیئے جن میں دل کا اور جسم میں ٹیوب داخل کر کے مختلف مسائل کا علاج، ہڈیوں اور جوڑوں کی سرجری، بچوں کی سرجری اور نابینا پن کا انسداد شامل ہیں۔

ادارے کی ٹیم نے 5,300 مریضوں کا معائنہ کیا، نسخے کے تحت 710 چشمے تقسیم کیے اور آنکھوں کی 473، بچوں کی 106، ہڈیوں کی 63، دل کی 51 سرجریز؛ 117 افراد میں پلاسٹک سرجری اور جسمانی نقائص دور کرنے کا عمل اور جسم میں ٹیوب داخل کر کے 54 مختلف مسائل کے علاج کا عمل انجام دیا۔

سعودی پریس ایجنسی نے اطلاع دی کہ کے ایس ریلیف نے رف دمشق گورنری میں 820 خاندانوں کی امداد کے لیے کھانے کی 820 ٹوکریاں بھی تقسیم کیں۔

وزارتِ دفاع اور قاہرہ میں سعودی سفارت خانے کے تعاون اور رابطہ کاری سے کے ایس ریلیف کے 72ویں امدادی طیارے نے مصر کے العریش بین الاقوامی ایئرپورٹ کے راستے غزہ کے فلسطینیوں کو کھانے کی ٹوکریاں، شیلٹر کٹس اور برقی وہیل چیئرز فراہم کیں۔

یمن کی حضرموت گورنری میں سیئون میں کے ایس ریلیف کے مصنوعی اعضاء و بحالی مرکز نے ایک ماہ کے دوران 519 افراد کو طبی خدمات پیش کیں جن میں مصنوعی اعضاء کی تیاری، فٹنگ، بحالی، جسمانی تھراپی اور خصوصی مشاورت سمیت کل 1,925 خدمات فراہم کی گئیں۔

ایجنسی نے مارب گورنری میں کھجور کے 1,000 کارٹن بھی تقسیم کیے جن سے 6,000 افراد مستفید ہوئے۔ ان میں بے گھر اور معذور بھی شامل تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں