سعودی عرب نے اقوامِ متحدہ کی سیاحتی تنظیم سے سرمایہ کاری کی رہنما دستاویز وصول کر لی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب کو سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے رہنما دستاویز موصول ہو گئی ہے۔ وزارتِ سیاحت کے معاون سیکریٹری برائے سیاحتی مقامات کی ترقی، انجینئر محمود عبدالہادی نے "العربیہ.نیٹ" سے گفتگو میں بتایا کہ یہ رہنما دستاویز اقوامِ متحدہ کی عالمی سیاحتی تنظیم (UNWTO) نے تیار کی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ اس تیز رفتار ترقی کے جواب میں ہے جس نے سعودی سیاحت کو جی-20 ممالک میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا شعبہ بنا دیا ہے۔

عبد الہادی نے کہا کہ اس زبردست ترقی نے اعداد و شمار اور سرمایہ کاری کے مواقع کی طلب میں اضافہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ایک جامع گائیڈ کی ضرورت پیش آئی جو سعودی معیشت کے حجم، سیاحت کے کردار، دستیاب مواقع، ریگولیٹری ماحول، سرمایہ کاری کے طریقہ کار اور مقامی و غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے مارکیٹ میں داخلے کے اقدامات کو واضح کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ دستاویز دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کے لیے ایک تزویراتی آلہ ہے، جسے اقوامِ متحدہ کی تمام رکن ریاستوں میں شائع کیا جائے گا تاکہ سرمایہ کار سعودی عرب میں سیاحتی امکانات سے واقف ہو سکیں، مواقع تلاش کر سکیں اور دستیاب سہولتوں سے فائدہ اٹھا سکیں۔

عبدالہادی نے مزید کہا کہ مملکت اس وقت دو بڑے اہداف پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے :

• سیاحتی سرمایہ کاری کی کارکردگی میں اضافہ

• شعبے کی مسابقت بڑھانا، عالمی تجربات کو جذب کر کے ترقی کی رفتار تیز کرنا اور سیاحتی خدمات کے معیار کو بہتر بنانا۔

انہوں نے کہا کہ اس عالمی تقریب کا ریاض میں انعقاد، مملکت کی بین الاقوامی سیاحت میں مرکزی حیثیت اور عالمی تنظیموں میں مؤثر کردار کا ثبوت ہے۔ ساتھ ہی یہ ظاہر کرتا ہے کہ سعودی عرب سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کی ایک بڑی منزل بن چکا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں