سعودی وزیر دفاع کی امریکی عہدے داران کے ساتھ خطے کی صورت حال پر بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے امریکی وزیرِ خارجہ اور قائم مقام امریکی مشیرِ قومی سلامتی مارکو روبیو، امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ اور خطے کے لیے امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکوف سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان تعلقات اور دونوں دوست ممالک کے مابین اسٹریٹجک شراکت داری کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ ساتھ ہی علاقائی اور بین الاقوامی حالات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ یہ بات شہزادہ خالد بن سلمان نے پلیٹ فارم "ایکس" پر اپنی ایک پوسٹ میں بتائی۔

اسی سلسلے میں سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان رواں ماہ کی 18 تاریخ کو امریکی دارالحکومت واشنگٹن کا دورہ کریں گے، جہاں ان کی ملاقات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متوقع ہے۔

یہ شہزادہ محمد بن سلمان کا واشنگٹن کا دوسرا دورہ ہو گا۔ ان کا پہلا دورہ 2018 میں سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر ہوا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں