سعودی ولی عہد اور وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے باور کرایا ہے کہ ریاض اور واشنگٹن کے سامنے عظیم مشترکہ مواقع موجود ہیں۔ انھوں نے نشان دہی کی کہ سعودی عرب کئی دہائیوں سے ہر شعبے میں امریکہ کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا "امریکہ کے ساتھ اقتصادی تعاون کے افق بہت وسیع ہیں"۔
بن سلمان نے یہ بات منگل کی شب اس عشائیے کے موقع پر کہی گئی جو صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں سعودی ولی عہد کی میزبانی کرتے ہوئے منعقد کیا۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں شہزادہ محمد بن سلمان کو خوش آمدید کہا۔ ولی عہد یہ دورہ امریکی صدر کی دعوت اور سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایات کے تحت کر رہے ہیں۔ آمد کے لمحات کی ابتدائی تصاویر میں دکھایا گیا کہ امریکی صدر نے ولی عہد کو وائٹ ہاؤس میں ایک دورہ کرایا۔