سعودی عرب اور لبنانی سکیورٹی اداروں کے باہمی تعاون نے لبنان میں بڑی مقدار میں منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
لبنانی اندرونی سکیورٹی فورسز نے "ایکس" پلیٹ فارم پر جاری بیان میں کہا کہ بیروت ہر قسم کی اسمگلنگ کی کوششوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اپنی سرزمین کو کسی بھی ملک یا علاقائی تعلقات کو نقصان پہنچانے والے مقاصد کے لیے گذرگاہ یا اسٹیج کے طور پر استعمال ہونے کی اجازت نہیں دے گا۔
مكتب مكافحة المخدرات المركزي يفكك شبكة تهريب دولية ويضبط كوكايين و«إكستازي» ويوقف الرأس المدبّر بالتعاون مع المديرية العامة لمكافحة المخدّرات في المملكة العربية السعودية#قوى_الأمن #الأمن_أمانة https://t.co/Uc4g6S1QTO pic.twitter.com/QHJUsJDrJl
— قوى الامن الداخلي (@LebISF) November 25, 2025
اسی تناظر میں لبنان نے سعودی عرب کے ساتھ جاری سکیورٹی تعاون کو سراہا، جس کے نتیجے میں لبنان میں منشیات کی ایک بڑی مقدار داخل کرنے کی کوشش ناکام ہوئی۔ یہ اقدام لبنانی وزارت داخلہ کی منشیات کے خلاف حکمت عملی کے تحت کیا گیا۔
لبنانی وزیر داخلہ بریگیڈیئر احمد الحجار نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ لبنانی سکیورٹی اداروں اور سعودی ہم منصبوں کے درمیان مستقل اور مضبوط ہم آہنگی موجود ہے اور سعودی عرب نے سکیورٹی اداروں کے درمیان براہِ راست رابطے میں اہم اور کلیدی کردار ادا کیا ہے۔