دو صحافی یونینز نے فلسطینی علاقوں میں فرانسیسی صحافیوں کے کام میں رکاوٹ پیدا کرنے کے الزام میں اسرائیل کے خلاف فرانس میں قانونی شکایت درج کروائی ہے، یہ بات یونیز نے منگل کو بتائی۔ اس شکایت میں غزہ تک رسائی سے انکار بھی شامل ہے۔
اکتوبر 2023 میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل نے بین الاقوامی صحافیوں کو محصور فلسطینی سرزمین میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی ہے سوائے وہ مواقع جب اسرائیلی افواج ان کے ہمراہ ہوں۔
کئی بین الاقوامی خبر رساں اداروں نے جولائی میں اسرائیل پر زور دیا تھا کہ وہ جنگ زدہ علاقے میں صحافیوں کو آنے جانے کی اجازت دے۔
انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے) اور فرانسیسی صحافیوں کی یونین نے گذشتہ ہفتے پیرس کے انسدادِ دہشت گردی پراسیکیوٹر کے دفتر میں شکایت درج کروائی جس میں اسرائیل پر غزہ اور اسرائیلی مقبوضہ مغربی کنارے میں "اطلاع دینے کی آزادی میں حائل ہونے" کا الزام لگایا گیا، انہوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا۔
آئی ایف جے کے جنرل سیکرٹری انتھونی بیلانگر نے کہا، یہ شکایت اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کی تازہ ترین کوشش ہے کہ غزہ کو بین الاقوامی پریس کے لیے کھولا جائے۔
بیلانگر نے کہا، "آئی ایف جے دو سال سے زیادہ عرصے سے سرحدوں کو غیر ملکی پریس کے لیے کھولنے کا مطالبہ کر رہا ہے تاکہ ہمارے ساتھیوں کو راحت ملے جو دو سال کی جنگ سے تھک چکے ہیں۔"
یونینز نے کہا کہ انہوں نے اپنی شکایت فرانسیسی صحافیوں کے "متعدد شواہد" کی بنیاد پر کی۔ ان کی شناخت حفاظت کے باعث ظاہر نہیں کی گئی۔
شکایت میں یہ بھی بتایا گیا کہ اسرائیلی فوج کی موجودگی میں مغربی کنارے میں رپورٹنگ کے دوران 50 اسرائیلی شہریوں نے ایک صحافی کا تعاقب کیا جو "بندوقوں، پیٹرول کے کین اور لاٹھیوں" سے لیس تھے۔
شکایت درج کروانے والوں نے کہا، اس واقعے سے "جنگی جرم کے مخصوص عناصر" ظاہر ہوتے ہیں۔
یہ فرانس میں غزہ جنگ سے منسلک ایسی متعدد شکایات میں تازہ ترین اضافہ ہے جہاں حکام کو کسی فرانسیسی شہری کے خلاف حقوق کی مبینہ خلاف ورزی یا جرم کے معاملے میں اختیار حاصل ہے۔
ایک اور کیس میں استغاثہ نے ایک تفتیشی جج سے ان الزامات کا جائزہ لینے کو کہا ہے کہ اکتوبر 2023 میں غزہ میں دو فرانسیسی بچوں کا قتل جنگی جرم تھا۔
پریس کے نگراں ادارے رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز (آر ایس ایف) کے مطابق اکتوبر 2023 سے غزہ میں 220 سے زیادہ صحافی ہلاک ہو چکے ہیں۔
-
غزہ کے باشندوں کے مصر جانے کے لیے رفح کراسنگ چند دنوں میں کھولی جائے گی : اسرائیل
غزہ شہر کے جنوب مشرقی علاقے زیتون میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 1 فلسطینی جاں بحق ...
بين الاقوامى -
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے درمیان 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی
اجتماعی شادیوں کی اس تقریب کا اہتمام الفارس الشاہیم کی مالی اعانت سے کیا گیا جو کہ ...
ایڈیٹر کی پسند -
رفح کراسنگ چند روز میں صرف غزہ کےلوگوں کی بیرون ملک منتقلی کے لیےکھولا جائے گا:اسرائیل
اسرائیلی حکومتی رابطہ یونٹ برائے فلسطینی اراضی کوگات نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ ...
مشرق وسطی