سعودی عرب کے ولیٔ عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کو امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کی جانب سے ایک مکتوب موصول ہوا ہے جس میں دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر بات کی گئی ہے۔
یہ گرامی نامہ اس موقع پر موصول ہوا ہے جب خلیج تعاون کونسل کے اعلیٰ سربراہ اجلاس کی تیاری جاری ہے جو آج بحرین میں منعقد ہوگا۔
سعودی نائب وزیر خارجہ ولید الخریجی نے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی جانب سے یہ خط وصول کیا۔ انہوں نے ریاض میں وزارتِ خارجہ میں قطر کے سفیر بندر العطیہ کا استقبال کیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر گفتگو ہوئی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔