سرحدی اقتصادی زون ... لبنانی اسرائیلی ملاقات کی تفصیل

امریکی اہل کار کے مطابق واشنگٹن کا وژن سرحد کے ساتھ ٹرمپ اکنامک زون کا قیام ہے جو حزب اللہ تنظیم سے پاک ہو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

لبنان کے علاقے ناقورہ میں بدھ کے روز اسرائیل اور لبنان کے درمیان کئی دہائیوں بعد پہلی بار براہِ راست بات چیت ہوئی۔ جنگ بندی کی نگراں کمیٹی کے اس اجلاس میں لبنان کے سابق سفیر سیمون کرم، اسرائیلی قومی سلامتی کونسل کے عہدیدار یوری رسنیک اور امریکی خاتون مندوب مورگن اورٹاگس شامل تھے۔ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی جب اسرائیلی فوج نے بیروت کے جنوبی نواح میں چند روز قبل حزب اللہ کے اہم فوجی کمانڈر ہيثم علی طباطبائی کو فضائی حملے میں ہلاک کر دیا۔

ایک باخبر ذریعے کے مطابق یہ ملاقات بنیادی طور پر تعارفی تھی، تاہم اہم گفتگو جنوبی لبنان میں اقتصادی تعاون اور جنگ سے متاثرہ علاقوں کی تعمیرِ نو پر مرکوز رہی۔ فریقین نے سرحد کے قریب چھوٹے مشترکہ منصوبوں پر بات کی اور سال کے اختتام سے قبل دوبارہ ملاقات کر کے اعتماد سازی کے لیے اقتصادی تجاویز پیش کرنے پر اتفاق کیا۔

جنوبی لبنان کا منظر
جنوبی لبنان کا منظر

ایک امریکی اہل کار نے بتایا کہ واشنگٹن کی طویل مدتی حکمتِ عملی یہ ہے کہ سرحد کے ساتھ ایک ایسا اقتصادی زون قائم کیا جائے جو حزب اللہ تنظیم اور بھاری اسلحے سے پاک ہو۔ اس کے مطابق تمام فریق جنوبی لبنان میں حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے پر متفق ہیں اور اس پر کام جنگ بندی کے طریقہ کار کے مطابق جاری رہے گا۔ امریکی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ طباطبائی کے قتل سے اسرائیل کو سیاسی سطح پر زیادہ گنجائش ملی ہے اور لبنان میں ممکنہ بڑے فوجی آپریشن میں تاخیر ہوئی ہے، جبکہ آئندہ ہفتوں میں جنگ کے دوبارہ شروع ہونے کا امکان کم ہے۔

لبنانی وزیراعظم نواف سلام نے تین بین الاقوامی خبر ایجنسیوں سے گفتگو میں واضح کیا کہ فریقین ابھی امن مذاکرات کے مرحلے میں نہیں ہیں۔ ان کے مطابق موجودہ بات چیت کا مقصد "جارحانہ کارروائیوں کا خاتمہ، لبنانی علاقوں سے اسرائیلی انخلا اور لبنانی قیدیوں کی رہائی" ہے۔ انہوں نے کہا کہ لبنان 2002 کے عرب امن منصوبے کا پابند ہے اور اسرائیل کے ساتھ علیحدہ امن معاہدے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا، جبکہ اقتصادی تعلقات امن کے بعد ممکن ہیں۔

لبنان-اسرائیل کی سرحد پر نقورہ کے علاقے میں اقوام متحدہ کی ایک گاڑی
لبنان-اسرائیل کی سرحد پر نقورہ کے علاقے میں اقوام متحدہ کی ایک گاڑی

یہ بات چیت 1983 کے بعد پہلی مرتبہ شہری نمائندوں کی سربراہی میں ہوئی۔ اگرچہ 27 نومبر 2024 کی جنگ بندی نافذ العمل ہے، تاہم اسرائیل نے لبنان میں روزانہ کی بنیاد پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ وہ جنوبی لبنان میں پانچ بلند مقامات پر موجود ہے۔ لبنان نے حزب اللہ تنظیم کو غیر مسلح کرنے کا منصوبہ منظور کیا ہے، مگر داخلی اختلافات کے باعث عمل سست ہے، جبکہ امریکہ اور اسرائیل اس میں تیزی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں