اسرائیل شام کے معاملات میں مداخلت بند کرے:الشيبانی

شام کے وزیرِ خارجہ نےکہا: امریکا ہمارے ساتھ اسرائیل کے ساتھ معاہدہ مکمل کرنے میں تعاون کر رہا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

شامی وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے اتوار کے روز اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ شام کے داخلی معاملات میں مداخلت بند کرے۔انہوں نے تل ابیب پر زور دیا کہ وہ شام کے اندر بعض گروہوں کی پشت پناہی کرنے سے باز رہے۔

الشیبانی کا کہنا تھا کہ اسرائیل اس وقت شام کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے اور اس بات کی وضاحت کی کہ امریکا، اسرائیل کے ساتھ معاہدہ مکمل کرنے میں ہماری مدد کر رہا ہے۔

شامی وزیرِ خارجہ نے یہ بھی کہا کہ شام نے اسرائیل کے مقابلے میں زیادہ دانشمندی اور سفارتی طرزِ عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔اندرونی صورتحال کے حوالے سے الشیبانی نے کہا کہ سیکیورٹی خطرات، خصوصاً داعش، بدستور تشویش کا باعث ہیں۔

یہ بیانات اس وقت سامنے آئے ہیں جب شامی عوام آئندہ پیر کے روز بشار الاسد کے سقوط کی سالگرہ منانے کی تیاری کر رہے ہیں ،وہ سقوط جو 2011 میں شروع ہونے والی عوامی تحریک کا نتیجہ تھا۔دمشق پر اپوزیشن کی مکمل کنٹرول نے حافظ الاسد کے 1971 سے قائم خاندانی اور آمرانہ نظام کا خاتمہ کر دیا۔

بشار الاسد روس فرار ہو گئے، جہاں انہوں نے پناہ لی اور اپنے خاندان سے جا ملے۔الاسد کے زوال کو ایرانی محور کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جاتا ہے، کیونکہ ایران شام کو حزب اللہ تک اسلحے کی ترسیل کے لیے بنیادی راہ گزر کے طور پر استعمال کرتا رہا ہے۔

بشار الاسد کے دورِ حکومت کے برعکس شام نے اپنی خارجہ پالیسی میں ایک متوازن اور یکساں رویّہ اختیار کیا ہے، جس کے تحت چین، روس اور امریکا تینوں کو دمشق کے ساتھ یکساں فاصلے پر رکھا گیا ہے۔

دوحہ فورم میں شامی صدر احمد الشرع نے انکشاف کیا کہ گزشتہ سال 8 دسمبر کے بعد سے اسرائیل نے ایک ہزار سے زیادہ فضائی حملے اور 400 زمینی دراندازیاں شام میں انجام دی ہیں۔

صدر الشرع نے کہا کہ اسرائیل دیگر ممالک کو بحرانوں میں دھکیلتا ہے اور ایک ایسی ریاست بن چکا ہے جو بھوتوں سے لڑ رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دمشق 1974 کے اسرائیل شام معاہدے کا احترام جاری رکھے ہوئے ہے اور یہ کہ اسرائیل کے خدشات بے بنیاد ہیں، کیونکہ حملوں کا نشانہ شام بنتا ہے، نہ کہ اسرائیل۔

الشرع کے مطابق جنوبی شام میں اسرائیل کی جانب سے ایک بفر زون (علاقہ حائل) قائم کرنے کی کوشش نہایت خطرناک صورتِ حال کی نشاندہی کرتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں