العربیہ صدارتی محل سے ملنے والی بشار الاسد کی ریکارڈنگز کی تفصیلات لے آیا
"العربیہ/ الحدث" کے نمائندے محمود الواوی نے ان ویڈیوز کی تفصیلات کا انکشاف کیا جن میں بشار الاسد الغوطہ میں نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ یہ ریکارڈنگز صدارتی محل کے اندر ایک ایسے لفافے میں ملی ہیں جس پر "انتہائی خفیہ" لکھا ہوا تھا اور اس میں لونا الشبل سے متعلق ذاتی دستاویزات بھی شامل تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعض افراد کو یہ کلپس 8 دسمبر 2024 کو ملے تاکہ شامیوں کو بشار الاسد کا دوسرا رخ دکھایا جا سکے۔ انہوں نے اشارہ کیا کہ یہ لیکس شامی سڑکوں پر بحث کا موضوع بن گئیں جب ان میں بشار الاسد کو شامیوں کی مشکلات کا مذاق اڑاتے ہوئے آواز اور تصویر کے ساتھ فلما کر پیش کردیا گیا۔
موفد #قناة_العربية محمود الواوي يكشف كيفية العثور على فيديوهات #بشار_الأسد في الغوطة:
— العربية (@AlArabiya) December 6, 2025
. التسريبات كانت موجودة في القصر الجمهوري بمظروف مكتوب عليه "سري للغاية" ويضم وثائق شخصية لــ #لونا_الشبل
. بعض الأشخاص عثروا على فيديوهات الغوطة في 8 ديسمبر 2024 وأردوا اطلاع السوريين على… pic.twitter.com/LFiJ4B549P
سیاسی تجزیہ کار عبداللہ الحمد نے کہا کہ الغوطہ کی لیکس کمال حسن اور رامی مخلوف کے لیے روسی حمایت کی بات کے صرف 24 گھنٹے بعد سامنے آئیں جس کا مقصد شامی ساحل میں کشیدگی پیدا کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ الغوطہ میں بشار الاسد کی ویڈیوز کا لیک ہونا ان کے ارد گرد کے محدود حلقے میں اندرونی کشمکش کی موجودگی کا اشارہ ہے۔
المحلل السياسي عبدالله الحمد:
— العربية (@AlArabiya) December 6, 2025
. تسريبات الغوطة جاءت بعد 24 ساعة من الحديث عن دعم روسي لكمال حسن ورامي مخلوف لإحداث توتر بالساحل السوري
. تسريب فيديوهات #بشار_الأسد في الغوطة مؤشر على صراع في الدائرة الضيقة المحيطة به#قناة_العربية pic.twitter.com/7it1uEjgve
تند رویے اور مذاق
" العربیہ/ الحدث" کو موصول ہونے والے ویڈیو مواد کے مطابق ان ریکارڈنگز میں بشار الاسد اپنی سابق مشیر لونا الشبل کے ساتھ نظر آتے ہیں اور ان میں نجی گفتگو شامل ہے جو شام کے اندرونی حلقوں اور شخصیات کے بارے میں تند رویے اور مذاق کو ظاہر کرتی ہے۔ ایک کلپ میں بشار الاسد کو الغوطہ سے متعلق گالیاں دیتے ہوئے دیکھا گیا۔ انہوں نے کہا ’’ لعنت ہو ابو الغوطہ پر‘‘ ۔ لونا الشبل ایک اور کلپ میں حزب اللہ کی اپنی صلاحیتوں پر فخر کرنے کے بارے میں بات کر رہی ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے مزید کہا ’’ اور اب ہمیں ان کی کوئی آواز نہیں سنائی دیتی‘‘
الكاتب والمحلل السياسي نضال السبع: #لونا_الشبل ربما سربت هذه التسريبات لجهة ما قد تكون روسية نظرًا لعلاقة أخيها بنائب وزير الدفاع الروسي وقتها.. وأحد العاملين الكبار بالقصر الرئاسي أبلغني بوجود تحقيقات مع "لونا الشبل" لمدة شهر قبل مقتلها#سوريا #قناة_العربية
— العربية (@AlArabiya) December 6, 2025
تابعوا تغطيتنا… pic.twitter.com/m1woluXROG
بشار الاسد نے الغوطہ سے اپنی ٹیم سے بات کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ "ہم سقبا میں داخل ہوں گے‘‘ ۔ گویا انہیں علم نہیں تھا کہ یہ علاقہ آزاد ہو چکا ہے۔ ریکارڈنگز میں سابقہ ملاقاتوں کے دوران ہاتھ چومنے والے شامی فوجیوں کا مذاق بھی الاسد اور لونا الشبل اڑاتے ہیں۔ ساتھ ہی ایک کلپ میں لونا الشبل ان سے پوچھتی ہیں کہ سڑکوں پر اپنی تصاویر دیکھ کر انہیں کیسا محسوس ہوتا ہے جس پر وہ جواب دیتے ہیں کہ انہیں کچھ محسوس نہیں ہوتا۔ ان کلپس میں شامی پولیس اور وزیر داخلہ کا مذاق بھی اڑایا گیا۔ شام میں اندرونی صورتحال کے بارے میں بات کرتے ہوئے بشار الاسد کو یہ کہتے ہوئے نقل کیا گیا کہ "مجھے صرف شرمندگی ہی نہیں بلکہ گھن آتی ہے۔"