بشار حکومت کے خاتمے کا ایک سال، 'العربیہ' معزول صدر کی جلاوطن زندگی کے گوشے سامنے لے آیا

سابق صدر ماسکو کے ایک نا معلوم مقام پر مکمل تنہائی کی زندگی گزار رہے ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

شام کے معزول و مفرور صدر بشار الاسد جو اپنی طویل تقریروں اور متنازع ٹی وی ملاقاتوں کی وجہ سے شہرت رکھتے تھے ... ماسکو کے کسی نا معلوم مقام پر مکمل تنہائی میں زندگی گزار رہے ہیں۔ ان پر میڈیا میں نمودار ہونے، بات کرنے یا عوام کے بیچ منظر عام پر آنے پر پابندی عائد ہے۔

ماسکو میں بشار کی زندگی میں وہ عیش و آرام نہیں جو انہوں نے قاسیون کے تخت پر گزارا تھا۔ یہاں نہ کوئی جلوس ہے، نہ کوئی مجسمے، نہ کوئی نعروں کے ذریعے قیادت کی تعریف بلکہ جبری تنہائی، شیشے کی چھت کے نیچے سخت نگرانی اور میڈیا کے سامنے خاموشی ہے۔

بشار کی رہائش کے مقام کے بارے میں مختلف کہانیاں گردش کر رہی ہیں۔ نگاہیں "ماسکو سٹی" کمپلیکس کی جانب مرکوز ہیں جو شہر کا مالی اور سیاسی مرکز ہے جبکہ کچھ رپورٹوں کے مطابق وہ شہر کی دیواروں کے باہر تنہائی میں مقیم ہیں۔

کثیر روایات کے باوجود نتیجہ ایک ہے یعنی ... بند دیواریں اور زندگی الٹ پلٹ۔ جیسا کہ دوستوئیفسکی نے کہا "انسان وہی پاتا ہے جو اس کے ساتھ ہوتا ہے، تاکہ وہ اپنی غلطیوں سے کچھ سبق سیکھے۔"

کچھ رپورٹوں کے مطابق الاسد نے اپنے اخراجات کے لیے ایک چھوٹا کاروبار بھی شروع کیا، حالانکہ ان کے پاس کئی مہنگی اور پُر تعیش رہائش گاہیں ہیں جو انہیں سالانہ تقریباً چار لاکھ ڈالر کی آمدنی دیتی ہیں۔

دل چسپ بات یہ ہے کہ کچھ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ایک جائیداد کرایہ پر دینے والی کمپنی کا فون نمبر کئی صارفین کے پاس "بشار سٹی برائے کرایہ" کے نام سے درج ہے۔

اگرچہ یہ کہانی عجیب لگتی ہے، لیکن روسی کہاوت ہے "ہر مذاق میں کچھ حقیقت چھپی ہوتی ہے۔" یہ بالکل ممکن ہے بشار کی جائیداد کی تجارت حقیقت ہو، خاص طور پر اس بات کے پیش نظر کہ انہوں نے اپنی نقد رقم سفر کے بیگ میں منتقل کی، بجائے اس کے کہ اپنے دمشق والے گھر میں ملنے والی ذاتی اشیاء استعمال کریں۔

بشار جو کبھی دمشق میں فیصلوں کا محور تھے، اب سیاست کی دنیا سے دور ہیں۔ شامی شہروں سے ان کے بڑے رنگین پوسٹرز بھی غائب ہو گئے ہیں۔ سادہ الفاظ میں بشار الاسد تاریخ میں داخل ہو گئے اور جغرافیہ سے باہر نکل گئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں