سعودی ولی عہد اور شامی صدر احمد الشرع کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ
شام میں امن و استحکام پر تبادلہ خیال
سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے شامی صدر احمد الشرع نے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔
ٹیلیفونک گفتگو میں سعودی ولی عہد اور شامی صدر نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور شام میں امن و استحکام کے قیام اور اقتصادی بحالی کے لیے جاری کوششوں پر بات چیت کی۔
دونوں رہ نماؤں نے سعودی عرب اور شام کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ بھی لیا اور متعدد شعبوں میں باہمی تعاون کے امکانات پر گفتگو کی۔