پاکستان اور عراق کے درمیان زائرین کے نئے سفری قواعد پر عمل کے لیے اتفاق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

پاکستان اور عراق نے اس ہفتے پاکستانی زائرین کے عراق کی طرف سفر کے لیے باہم اتفاق کیا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان سفر کے نئے بنائے گئے قوانین اور قواعد پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ تاکہ سلامتی سے متعلق امور میں دونوں ملک ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں۔

پاکستان کی طرف سے پچھلے مہینوں میں عراق اور ایران کے لیے نئے سفری قوانین اور قواعد پیش کیے گئے۔ تاکہ مختلف مقامات کے لیے زیارتیں کرنے والے پاکستانیوں کے سفر اور وہاں قیام کو ریگولیٹ کیا جا سکے اور تمام سفر کرنے والوں کا ریکارڈ متعلقہ ملکوں کے پاس موجود رہے۔

پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی اور عراق کے وزیر داخلہ جنرل عبد الامیر الشمری نے ایک ملاقات کے دوران سفر کرنے والے شہریوں کی سلامتی اور دیگر ایشوز کو بہتر کرنے کے لیے نئے قواعد و قوانین پر سختی سے عمل کرنے پر اتفاق کیا۔

یاد رہے پاکستان نے کئی دہائیوں پر پھیلے اپنے حجاج کے لیے موجود سفری ماڈل کو بھی تبدیل کر دیا ہے اور ایک نظام متعارف کرایا گیا ہے۔

حکام اس امر کی تصدیق کرتے ہیں کہ ہزاروں پاکستانی زیارتوں کے لیے سفر کے دوران ان ملکوں میں لاپتہ ہوگئے اور واپس نہیں آئے۔ جس سے ایک خدشاتی صورتحال پیدا ہوگئی۔

وزیر داخلہ پاکستان محسن نقوی نے اس سلسلے میں کہا زائرین کے سفر اور ان کی واپسی کی تاریخوں پر سختی سے عمل کو یقینی بنایا جائے۔

دوسری جانب عراق کے وزیر داخلہ نے کہا کہ عراق ایسے زائرین کو مدت مقررہ سے زیادہ قیام کی اجازت نہیں دے گا۔

دونوں وزرائے داخلہ نے اس امر پر بھی اتفاق کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اطلاعات کی شیئرنگ اور مشترکہ سیکیورٹی میکنزم اور تعاون کو فروغ دیا جائے گا تاکہ دہشت گردی اور سمگلنگ کا راستہ روکا جا سکے۔

پاکستان کے وزیر داخلہ نے مسافروں کی سیفٹی ، عزت و وقار اور ان کے لیے سہولت کو اپنی ترجیح قرار دیا۔

عراق کے وزیر داخلہ نے عندیہ دیا کہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے اور اس سلسلے میں مشترکہ روڈ میپ کو آگے بڑھانے کے لیے پیش رفت کی جائے گی اور رابطہ کاری بڑھے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں