امریکی ویب سائٹ ’’ اکسیوس‘‘ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے حماس کے رہنما رائد سعد کو غزہ میں قتل کرنے کی کوشش کے بارے میں امریکی حکومت کو مطلع نہیں کیا تھا۔
اکسیوس کی رپورٹ ایک اسرائیلی عہدیدار کے حوالے سے آئی ہے جس نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی حکومت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کو ہفتے کی سہ پہر کو ہونے والے آپریشن کے بارے میں مطلع نہیں کیا تھا۔
اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز کہا تھا کہ اس نے غزہ شہر میں حماس کے عسکری ونگ کے ایک سینئر رہنما کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج نے ابھی تک ان کا نام نہیں بتایا ہے لیکن میڈیا رپورٹس اور اسرائیلی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ رائد سعد کو قتل کردیا گیا ہے۔
اسرائیلی چینل 12 نے کہا ہے کہ سعد، جو غزہ میں حماس کے دوسرے نمبر کے شخص ہیں، اس حملے میں مارے گئے ہیں۔ ایک سکیورٹی ذریعے نے تصدیق کی کہ اسرائیلی فوج نے رائد سعد پر حملہ کیا تھا۔ آپریشن کامیاب رہا اور اسے ختم کر دیا گیا ہے۔ غزہ میں فضائی حملے کے نتیجے میں کئی ہلاکتوں کی اطلاع ہے۔