ایسے وقت میں جب لبنانی ریاست ملک میں اسلحہ صرف سرکاری اداروں تک محدود کرنے کے لیے سرگرم ہے اور فوج دریائے لیطانی کے جنوب میں حزب اللہ کے اسلحہ کے گوداموں پر چھاپے مار رہی ہے ایران نے ایک بار پھر حزب اللہ کی حمایت پر زور دیا ہے۔
لبنان کے اندرونی حالات کے حوالے سے ایک نازک مرحلے میں ایرانی سپریم لیڈر کے بین الاقوامی امور کے مشیر اور سابق وزیر خارجہ علی اکبر ولایتی نے اس بات پر زور دیا کہ تہران حزب اللہ کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔
علی اکبر ولایتی نے گذشتہ روز اتوار کو تہران میں حزب اللہ کے نمائندے عبداللہ صفی الدین سے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ حزب اللہ مزاحمتی محاذ کے اہم ترین ستونوں میں سے ایک ہے اور اسرائیل کے مقابلے میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہے۔
اسلحہ حوالے نہ کرنے کا اعلان
عبداللہ صفی الدین نے اس موقع پر کہا کہ آج حزب اللہ پہلے سے کہیں زیادہ طاقتور ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حزب اللہ کسی بھی صورت اپنے اسلحہ سے دستبردار نہیں ہو گی۔
چند ہفتے قبل ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر کے ایک بیان پر لبنان میں شدید ردعمل سامنے آیا تھا جب انہوں نے کہا تھا کہ لبنانیوں کے لیے حزب اللہ روٹی اور پانی سے بھی زیادہ اہم اور ایک ناگزیر ضرورت ہے۔
اس بیان پر لبنانی وزیر خارجہ یوسف رجی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ خودمختاری روٹی اور پانی سے بڑھ کر ہے اور ان بیانات کو لبنان کے داخلی امور میں کھلی مداخلت قرار دیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ یہ ایرانی بیانات حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان شدید جھڑپوں کے ایک سال بعد سامنے آئے ہیں جو سنہ 2024ء میں نومبر کے مہینے میں جنگ بندی کے معاہدے پر منتج ہوئے تھے۔
ان جھڑپوں کے دوران حزب اللہ کو عسکری اور انسانی سطح پر بھاری نقصان اٹھانا پڑا اور اس نے اپنے کئی سینئر عسکری اور سیاسی رہنما بھی کھو دیے تھے۔
دوسری جانب لبنانی حکومت نے سنہ 2025ء میں اگست کے مہینے میں ایک منصوبے کی منظوری دی جس کے تحت دریائے لیطانی کے جنوب سے اسلحہ رواں سال کے اختتام تک واپس لیا جائے گا جبکہ پورے ملک میں یہ عمل آئندہ سال کے آغاز پر مکمل کیا جائے گا۔
-
ایران کا لبنان کوبات چیت پر توجہ دینے کا مشورہ، "ہمارے تعلقات متانت پر قائم ہیں"
گذشتہ چند دنوں میں لبنان کے وزیر خارجہ یوسف رجی اور ایران کے وزیر خارجہ عباس ...
بين الاقوامى -
لبنان : اسرائیلی بمباری سے ایک اور لبنانی شہری ہلاک
لبنان کی وزارت صحت نے اتوار کے روز اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں جنوبی لبنان کے ...
مشرق وسطی -
ایران لبنان کے حزب اللہ کی 'مکمل حمایت' کرے گا: مشیر خامنہ ای
حالیہ دنوں میں لبنان کے وزیرِ خارجہ نے خطے میں ایران کے کردار پر تنقید کی ہے
مشرق وسطی