جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملے میں دو افراد جاں بحق ،پانچ زخمی

سرحدی قصبے الضہیرہ میں اسرائیلی فورس کی دراندازی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔ منگل کے روز اسرائیلی حملوں میں دو گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیاں تباہ ہوگئیں اور ان میں موجود افراد ہلاک یا زخمی ہوئے۔

لبنان کی سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق ایک اسرائیلی ڈرون نے جنوبی لبنان میں الشوف کے علاقے میں جدرا، سبلین روڈ پر ایک پک اپ گاڑی کو نشانہ بنایا۔

محکمہ صحت کے ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے ایک بیان میں کہا کہ دشمن کے حملے میں جدرا، سبلین روڈ پر ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوئے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیلی دشمن کی جانب سے ایک اور حملہ العدیسہ، مرکبا سڑک پرمرجعیون میں ایک گاڑی پر کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک شہری مارa گیا۔

منگل کی دوپہر اسرائیلی ڈرون نے جنوبی لبنان میں مرکبا اور العدیسہ کے درمیان ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔

ادھر ایک اور پیش رفت میں منگل کے روز ایک اسرائیلی فوجی دستے نے جنوبی لبنان کے سرحدی علاقے الضہیرہ میں درانداز کی۔ اس دستےنے خالی مگر بارودی مواد سے بھرے گولے منتقل کیے اور انہیں قصبے کے ایک رہائشی علاقے میں رکھ دیا۔

لبنان کی سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی نے بتایا کہ ایک اسرائیلی فورس سرحدی قصبے الضہیرہ میں داخل ہوئی اور بلیو لائن سے 600 میٹر شمال کی جانب پیش قدمی کی۔ فورس نے خالی مگر بارو سے بھری پیٹیاں منتقل کر کے محلہ الساری میں رکھیں اور پھر واپس چلی گئی۔ اس اقدام کا مقصد ان مقامی شہریوں کو نقصان پہنچانا تھا جو روزانہ اسرائیلی فائرنگ اور صوتی بموں کے باوجود اپنے علاقے کا رخ کرتے ہیں۔

ایجنسی کے مطابق لبنانی فوج کے انجینیئرنگ یونٹ نے موقع پر پہنچ کر ان پیٹیوں کا معائنہ کیا۔

اسی دوران ایک اسرائیلی جنگی پٹرولنگ پارٹی نے رات کے وقت جنوبی لبنان میں الناقورہ کے ساحل کے سامنے لبنانی علاقائی پانیوں کی سمت فائرنگ کی۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے لبنان کے ساتھ طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی شقوں پر عمل نہیں کیا جو 27 نومبر سنہ 2024ء سے نافذ العمل ہوا تھا۔ اسرائیلی فورسز تاحال جنوبی لبنان میں زمین کو مسمار کرنے اور دھماکے کرنے کے ساتھ ساتھ تقریباً روزانہ فضائی حملے کر رہی ہیں جبکہ کئی مقامات پر ان کی موجودگی برقرار ہے۔

جنگ بندی معاہدے پر دستخط کے بعد سے گذشتہ ماہ تک ہونے والے حملوں میں 335 افراد جاں بحق اور 973 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں