متحدہ عرب امارات میں پلاسٹک مصنوعات کی درآمد پر پابندی کا دوسرا مرحلہ شروع

فطری نظام کی حفاظت اور ماحولیاتی اثرات میں کمی کے لیے نئی پابندیاں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

متحدہ عرب امارات کی وزارت موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات نے یکم جنوری سنہ 2026ء سے پلاسٹک مصنوعات کی درآمد، پیداوار اور فروخت پر پابندی کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔ اس پابندی کا مقصد فطری نظام کی حفاظت اور پلاسٹک فضلے کے ماحولیاتی اثرات میں کمی لانا ہے۔

دوسرے مرحلے میں مخصوص ایک بار استعمال ہونے والی مصنوعات پر پابندی شامل ہے، جن میں مشروبات کے کپ اور ان کے ڈھکن، چمچ، کانٹے، چھریاں، کھانے کی چھڑیاں، پلیٹیں، سٹرا، ہلانے کی چھڑیاں اور اسٹائروفوم سے بنی کھانے کی ڈبیاں شامل ہیں۔

اس فیصلے میں ایک بار استعمال ہونے والے بیگز پر مکمل پابندی بھی شامل ہے۔ قطع نظر اس کے کہ وہ کس مواد سے بنی ہیں ۔ ان میں وہ کاغذی بیگز بھی شامل ہیں جن کی موٹائی 50 مائیکرون سے کم ہو۔

وزارت ماحولیات نے مقامی طور پر ری سائیکل کیے گئے مواد سے بنے بیگز اور مصنوعات کو استثنا دیا ہے تاکہ ری سائیکلنگ کی صنعت کو فروغ دیا جا سکے۔ اس میں دوائیوں کے بیگز، کوڑا دان کے بیگز، بہت باریک خوراک کو ذخیرہ کرنے والے بیگز جیسے گوشت، سبزیوں اور روٹی بیگز اور بڑے خریداری کے بیگز جو فیشن، الیکٹرانکس اور کھلونے کے لیے استعمال ہوتے ہیں شامل ہیں۔

وزارت ماحولیات نے تمام اداروں، بازاروں اور سپلائرز پر زور دیا کہ وہ اس فیصلے کی مکمل تعمیل کریں اور ملک کے ماحولیاتی اہداف حاصل کریں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں