جانوروں کے ساتھ غفلت یا انھیں لا وارث چھوڑنا قانونی جواب دہی کا موجب ہے : سعودی پراسیکیوشن
سعودی عرب میں پبلک پراسیکیوشن نے جانوروں کے ساتھ غفلت برتنے یا انھیں مخصوص مقامات کے علاوہ کہیں اور چھوڑنے کی ممانعت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عمل مملکت میں نافذ العمل قوانین کے تحت قانونی جواب دہی کا موجب ہے۔
پبلک پراسیکیوشن نے اپنے سرکاری اکاؤنٹ کے ذریعے جاری بیان میں واضح کیا ہے کہ جانوروں کا تحفظ اور ان کی سلامتی کو برقرار رکھنا افراد کی ذمہ داری ہے اور کوئی بھی ایسا رویہ جس میں غفلت شامل ہو یا جس سے جانور کی زندگی خطرے میں پڑے، ایک مخالف سلوک ہے جس پر قانونی گرفت ہو گی۔
يُحظر ترك الحيوانات في غير المكان المخصص لها أو تركها مهملة.#النيابة_العامة pic.twitter.com/D31XJT3tnH
— النيابة العامة (@ppgovsa) December 22, 2025
پبلک پراسیکیوشن نے بتایا کہ جانوروں کو نقصان پہنچانے کی ایک صورت ان کی رہائش کے لیے مناسب حالات فراہم نہ کرنا ہے۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ یہ عمل خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے ممالک کے "بہبودِ حیوانات" کے قانون کی صریح خلاف ورزی ہے جس کا مقصد جانوروں کی دیکھ بھال اور تحفظ کے کم از کم معیار کو یقینی بنانا ہے۔
پبلک پراسیکیوشن نے اس بات کا اعادہ کیا کہ یہ قوانین جانوروں کے ساتھ حسنِ سلوک کو فروغ دینے اور ان منفی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے ہیں جن سے جانوروں کو تکلیف پہنچ سکتی ہے یا جو صحت اور ماحول کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔ اس سلسلے میں تمام افراد سے متعلقہ ہدایات اور قوانین کی پابندی کرنے اور اس حوالے سے نظر آنے والی کسی بھی خلاف ورزی کی اطلاع دینے کی اپیل کی ہے۔
-
مملکت سعودی عرب ایک فلسطینی کینسر زدہ بچی کا علاج کرائے گی
'شاہ سلمان ریلیف' نے انسانی بنیادوں پر ایک کینسر زدہ فلسطینی بچی کے علاج کرانے کا ...
مشرق وسطی -
سعودی اور عمانی وزرائے خارجہ کی مشترکہ صدارت میں رابطہ کونسل کا مسقط میں تیسرا اجلاس
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان عمان کے دارالحکومت مسقط پہنچ گئے جہاں ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب میں ویکسین کی صنعت کی قیادت کرنے والا قومی پلیٹ فارم
سعودی عرب نے اپنی کلیدی صنعتوں کو مقامی سطح پر منتقل کر کے اپنے صحت کی سلامتی کے ...
مشرق وسطی