سالِ نو کے آغاز کے قریب آنے کے ساتھ ہی خطے میں شدید سردی کی لہر کی آمد ہے، جسے ماہرین سال کا سرد ترین مرحلہ قرار دے رہے ہیں۔
اس سلسلے میں ماہرِ موسمیات ڈاکٹر خالد الزعاق نے "برد الازیرق" (نیلا کر دینے والی سردی) کے آغاز سے خبردار کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں ہفتہ "مربعانیہ" (40 روزہ سردی کا دورانیہ) کے آخری ستارے "الشولہ" کا آغاز ہے، جس کے بعد "شباط" کا موسم شروع ہوگا جو اپنی تند و تیز ہواؤں کے لیے مشہور ہے۔ قدیم عربوں کے مطابق سال کے آخری تین دن اور نئے سال کے ابتدائی تین دن موسمِ سرما کے سرد ترین دن ہوتے ہیں۔
ڈاکٹر الزعاق کے مطابق اس دورانیے میں راتیں طویل اور دن مختصر ہو جاتے ہیں، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوتا ہے۔ "برد الازیرق" کی اصطلاح اس لیے استعمال کی جاتی ہے کیونکہ اس میں خون جما دینے والی سردی سے انسانی جسم نیلا پڑنے لگتا ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا ہے کہ لوگ گرم کپڑوں کی تہیں بڑھا دیں، ایک کے بجائے دو کوٹ یا فر کی جیکٹ استعمال کریں اور رات کے پچھلے پہر اور صبح سویرے خاص احتیاط برتیں۔ اس کے علاوہ مال مویشیوں کو بھی بھس اور قالینوں کے ذریعے سردی سے بچانے کی تاکید کی گئی ہے۔
سعودی عرب کے قومی مرکز برائے موسمیات (NCM) نے ریاض، قصیم، حائل اور دیگر صوبوں کے لیے انتباہ جاری کیے ہیں۔ حائل کے لیے "ریڈ الرٹ" جاری کیا گیا ہے جہاں شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ ایک کلومیٹر سے بھی کم رہ سکتی ہے۔ دیگر علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش، ژالہ باری اور بجلی چمکنے کے امکانات ہیں۔
اللي عنده حلال :
— د.خالد صالح الزعاق (@dralzaaq) December 28, 2025
حاول تحصين المكان من البرد بالقش والفرش والسجاد (الغير مستخدم) خاصة الجهة الشمالية
فنحن الآن على عتبات موسم برد الأزيرق pic.twitter.com/h1urFWqBy1
عرب موسمیاتی مرکز نے بھی خبردار کیا ہے کہ بلادِ شام سے آنے والی ایک شدید قطبی لہر سعودی عرب کے ساتھ ساتھ عراق، کویت، بحرین، قطر اور امارات کو بھی اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے، جس سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی اور رات کے وقت کہر پڑنے کے قوی امکانات ہیں۔ تبوک، الجوف اور شمالی حدود کے صوبوں میں گرد آلود ہوائیں اور مٹی کے طوفان بھی متوقع ہیں۔
-
سعودی شہزادہ یزید الفرحان اور قطری عہدیدار کی لبنان کی صورتحال پر گفتگو
ریاض اور دوحہ کا بیروت کے استحکام کے حوالے سے نقطہ نظر ایک جیسا ہے: رہنماؤں کا ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب: معتمرین کو رہائش نہ دینے پر عمرہ کمپنی کو کام سے روک دیا گیا
سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے ایک عمرہ کمپنی اور اس کے غیر ملکی ایجنٹ کو ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب کا کردار یمن کے بحران میں ایک فیصلہ کن موڑ ثابت ہوا : معمر الاریانی
یمنی وزیر اطلاعات کے مطابق ملک کا مستقبل نعرے بازی کی نذر نہیں کیا جا سکتا اور نہ ...
بين الاقوامى