سردیوں میں ٹھنڈے موسم اور دن کے اوقات کم ہونے کی وجہ سے اکثر لوگ سستی، کم سرگرمی اور زیادہ بھوک محسوس کرتے ہیں، جس سے وزن کم کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ تاہم ماہرین کے مطابق طرز زندگی اور غذا میں چند سادہ تبدیلیوں کے ذریعے ورزش کے بغیر بھی وزن کم کیا جا سکتا ہے۔
1 - گھریلو تیار کردہ گرم کھانے
سردیوں میں تلی ہوئی اور میٹھی اشیا کے بجائے گھریلو پکے ہوئے گرم کھانے بہتر رہتے ہیں۔ سوپ، دالیں، سبزیاں اور یخنیاں صحت بخش اور پیٹ بھرنے والی غذا ہیں۔
2 - شعوری انداز میں کھانا
پسندیدہ کھانے ترک کرنے کی ضرورت نہیں، بلکہ اعتدال ضروری ہے۔ چھوٹی پلیٹ استعمال کریں، آہستہ چبائیں اور پیٹ بھرنے پر رک جائیں۔
3 - مناسب مقدار میں پانی
سردیوں میں پیاس کم محسوس ہوتی ہے، لیکن پانی کی کمی میٹابولزم کو سست کر دیتی ہے۔ نیم گرم پانی اور ہربل چائے مفید ہیں۔
4 - ہر کھانے میں پروٹین
پروٹین بھوک کو قابو میں رکھتا ہے۔ انڈے، دہی، دالیں، گری دار میوے، مرغی اور مچھلی وزن کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
5 - رات گئے کھانے سے پرہیز
رات کو دیر سے کھانا وزن بڑھنے کا سبب بنتا ہے۔ سونے سے دو سے تین گھنٹے پہلے کھانا بہتر ہے۔
6 - مناسب نیند
نیند کی کمی بھوک کے ہارمونز کو متاثر کرتی ہے۔ روزانہ 7 سے 8 گھنٹے کی نیند وزن کنٹرول میں مدد دیتی ہے۔
7 - روزمرہ سرگرمی برقرار رکھیں
اگر ورزش ممکن نہ ہو تو گھریلو کام، ہلکی چہل قدمی اور وقفے وقفے سے حرکت فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔
8 - چینی اور تیار شدہ غذاؤں میں کمی
مٹھائیاں، بیکری آئٹمز اور پیک شدہ اسنیکس اضافی کیلوریز کا باعث بنتے ہیں، اس لیے ان کی جگہ پھل اور گھریلو اسنیکس بہتر ہیں۔
9 - ذہنی دباؤ پر قابو
ذہنی دباؤ جذباتی کھانے کا سبب بن سکتا ہے۔ گہری سانس، مراقبہ اور اپنوں کے ساتھ وقت گزارنا مفید ہے۔
-
نیلا کر دینے والی سردی ... سعودی عرب میں موسمِ سرما کی شدید ترین لہر کا آغاز
سالِ نو کے آغاز کے قریب آنے کے ساتھ ہی خطے میں شدید سردی کی لہر کی آمد ہے، جسے ...
مشرق وسطی -
ارشد ندیم کے لیے ایک اور اعزاز، یو اے ای میں عالمی سپورٹس ایوارڈ اپنے نام کر لیا
پاکستانی کھلاڑی نے پیرس اولمپکس 2024 میں جیولین تھرو میں پاکستان کا اولین طلائی ...
پاكستان -
اس عمر سے پہلے بچوں کو موبائل فون دینا نقصان دہ ہے، تحقیق میں انکشاف
اگرچہ اسکرینز اور اسمارٹ فونز کے بچوں پر اثرات کے حوالے سے کئی تجزیے اور مطالعات ...
بين الاقوامى