جنوبی عبوری کونسل تمام گورنریوں میں اپنی یکطرفہ کارروائیاں ختم کر دے : سربراہ صدارتی کونسل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

یمن کی صدارتی کونسل کے سربراہ راشد العلیمی نے جنوبی عبوری کونسل کو انتباہ کیا ہے کہ وہ تمام گورنریوں میں اپنے یکطرفہ طور پر کیے گئے اقدامات اور کارروائیوں کو روک کر مکالمے کی طرف آئے۔ بصورت دیگر ایسے کسی عمل کو برداشت نہیں کیا جائے گا جو پڑوسی ملکوں کے مفادات اور سلامتی کے خلاف ہوگا۔

صدراتی کونسل کے سربراہ نے سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا کہ اس نے جنوبی علاقے کی صورتحال پر ایک کانفرنس کی میزبانی کا فیصلہ کیا اور مثبت انداز اختیار کیا۔ مزید یہ کہ یمن اور اس کی سلامتی کے لیے فکر مندی کا مظاہرہ کیا۔

علاوہ ازیں یمن کے وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے اپنے ایک الگ بیان میں ان عناصر کو انتباہ کیا ہے جو مشرقی گورنریوں میں سیکیورٹی کی صورتحال کمزور ہوجانے کی افواہیں پھیلا رہے ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ' ایکس ' پر لکھا ہے ہمارے پاس ایسی پریشان کن اطلاعات پہنچی ہیں کہ بعض عناصر یونیفارم پہن کر القاعدہ کے بیج لگا کر گھوم رہے ہیں۔

انہوں نے کہا اس طرح کی افواہیں صرف اس لیے پھیلائی ںجارہی ہیں کہ عوام یہ سوچیں کہ واقعی سیکیورٹی کے مسائل پیدا ہو گئے ہیں اور سلامتی سے متعلق امور میں کمزوری آگئی ہے۔ یہ عوام اور بین الاقوامی برادری کو یمن کے بارے میں گمراہ کرنے کی کوششیں ہیں۔

وزیر اطلاعات نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ فورسز حضر موت اور آلماہرہ میں تعینات ہیں، یہ یمن کی قانونی اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کی کمانڈ میں ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں