یمن کی ہوم لینڈ شیلڈ فورسز نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ انہوں نے المہرہ کا کنٹرول حاصل کر لیا اور اس کے داخلی اور خارجی راستوں کو محفوظ کر رہے ہیں۔
نیز کہا ہے کہ انہوں نے الغیضہ اور نشطون بندرگاہوں، موجودہ محل اور گورنری کے مرکزی جیل کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
حضرموت کے گورنر سالم الخنبشی نے بتایا کہ ہفتے کی صبح ہوم لینڈ شیلڈ فورسز نے یمن کے صوبہ حضرموت میں پیش قدمی کی اور وادی میں اپنی موجودگی میں اضافہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیئون شہر کو تحویل میں لے کر محفوظ کر لیا اور رہائشیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے معمولاتِ زندگی شروع کر سکتے ہیں جبکہ ایک دن انہیں پہلے گھروں کے اندر رہنے کی تاکید کی گئی تھی۔