سعودی عرب: ’’ طواف العلا‘‘ سائیکل ریس کی تفصیلات کا اعلان آج ہوگا

عالمی سائیکل سواروں کے ساتھ سعودی قومی ٹیم کی شرکت بھی متوقع ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب کل بروز منگل 6 جنوری 2026 کو "طواف العُلا 2026" کی تفصیلات منظرِ عام پر لائے گا تاکہ سائیکلنگ کی دنیا کی ایک نمایاں ترین ریس کی تفصیلات کا اعلان کیا جا سکے۔ یہ اعلان ریاض میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران ہو گا جس میں منتظمین، مقامی و بین الاقوامی شراکت داروں کے نمائندے اور مقامی، علاقائی و عالمی میڈیا کے ممتاز ادارے شرکت کریں گے۔

’’ طواف العُلا ‘‘ کا انعقاد 27 سے 31 جنوری 2026 کے درمیان صوبہ العُلا میں ہو رہا ہے۔ اسے سعودی سائیکلنگ فیڈریشن ASO آرگنائزیشن اور رائل کمیشن برائے العُلا کے تعاون سے وزارتِ کھیل کی نگرانی میں منعقد کر رہی ہے۔ یہ بین الاقوامی ریس عالمی پیشہ ورانہ سائیکلنگ ریسوں کے کیلنڈر میں ایک اہم مقام رکھتی ہے کیونکہ اسے ’’ یو سی آئی پرو سیریز ‘‘ کے زمرے میں ’’ پرو ٹو ‘‘ ریس کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ اس میں سعودی قومی ٹیم اور عالمی سائیکل سوار پانچ مختلف مراحل میں حصہ لیں گے۔ یہ مراحل رفتار، چڑھائی اور کھلے راستوں کا مجموعہ ہوں گے ۔ یہ کھیلوں کا تجربہ ایک منفرد قدرتی اور تاریخی مقام کے بیچوں بیچ منعقد ہوگا۔

متوقع پریس کانفرنس میں 2026 کے ایڈیشن کے عمومی ویژن، ریس کے راستوں اور شرکت کرنے والی نمایاں ٹیموں کا جائزہ لیا جائے گا۔ نیز یہ تقریب مملکت میں سائیکلنگ کے کھیل کی ترقی اور بڑے کھیلوں کے مقابلوں کے لیے العُلا کی عالمی حیثیت کو مستحکم کرنے میں اس ایونٹ کے کردار پر بھی روشنی ڈالے گی۔ 2020 میں اپنے آغاز کے بعد سے طواف العُلا نے بین الاقوامی سائیکلنگ کے نقشے پر اپنی موجودگی کو مستحکم کیا ہے۔ اس نے دنیا بھر سے اس کھیل کے بڑے ستاروں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔ نیز اس نے کھیلوں کی پیشہ ورانہ مہارت، سیاحتی پہلو اور پائیداری کو یکجا کرتے ہوئے ایک مکمل ماڈل پیش کیا ہے جو سعودی ’’ ویژن 2030 ‘‘ کے اہداف سے ہم آہنگ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں