سعودی عرب کی جانب سے اہلِ غزہ کی مدد کے لیے نیا امدادی قافلہ

امدادی سامان میں غذائی اشیاء اور موسم سرما کے کپڑے شامل ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی جانب سے ایک نیا امدادی قافلہ روانہ کیا گیا ہے جو رفح سرحدی گزرگاہ عبور کر کے غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام تک پہنچے گا۔ یہ امداد سعودی عوامی مہم کے تحت فلسطینی عوام کی مدد کے لیے فراہم کی جا رہی ہے۔

اس امدادی قافلے میں غذائی اشیا، سردیوں کے کپڑے اور رہائش کا سامان شامل ہے، تاکہ غزہ کی پٹی میں متاثرہ خاندانوں کی فوری انسانی ضروریات پوری کی جا سکیں۔

اسی تناظر میں سعودی مرکز برائے ثقافت و ورثہ جو غزہ کی پٹی میں شاہ سلمان مرکز کا شراکت دار ادارہ ہے ... اس نے رفح اور خان یونس کے علاقوں میں کئی کیمپ قائم کیے ہیں۔ وہاں بے گھر افراد کو رہائش فراہم کی جا رہی ہے اور انہیں انسانی امداد دی جا رہی ہے، خصوصاً سردیوں کے موسم کے پیش نظر۔

یہ امدادی اقدامات غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے لیے سعودی عرب کی مسلسل حمایت کا حصہ ہیں، جن کا مقصد وہاں کے عوام کی شدید مشکلات اور کٹھن معاشی حالات میں کمی لانا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں