شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی ادلب میں بے گھر خاندانوں کے لیے امداد

شامی عوام کی مشکلات کم کرنے کے لیے انسانی منصوبوں کا تسلسل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے امدادی ادارے شاہ سلمان ریلیف مرکز نے گذشتہ جمعے کے روز شمالی شام میں صوبہ حلب کے اندر بے گھر ہونے والے خاندانوں میں 400 غذائی پیکٹس اور رہائشی سامان تقسیم کیا۔ یہ اقدام حالیہ واقعات کے بعد سامنے آیا جن کے نتیجے میں شامی سول ڈیفنس کے مطابق علاقے کے مختلف محلوں سے تقریباً ایک لاکھ انسٹھ ہزار افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔

یہ امداد مرکز شاہ سلمان کے ان انسانی منصوبوں کا حصہ ہے جو شامی عوام کی مشکلات میں کمی لانے اور موجودہ چیلنجز کے دوران ان کی مدد کے لیے مسلسل جاری ہیں۔

دوسری جانب شامی فوج نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ حلب شہر کے محلہ الشیخ مقصود میں فوجی کارروائیاں روک دی گئی ہیں۔ تاہم شامی ڈیموکریٹک فورسز قسد نے جنگ بندی کے کسی اعلان کی تردید کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں