بین الاقوامی سطح پر ریئل اسٹیٹ ڈویلپر معروف کمپنی 'ڈار گلوبل' نے باضابطہ طور پر جدہ میں ٹرمپ پلازے کی لانچنگ کر دی ہے۔ اس ترقیاتی پراجیکٹ کی لاگت کا اندازہ 1 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔ یہ بات 'ڈار گلوبل' کی طرف سے پیر کے روز جاری کردہ بیان میں بتائی گئی ہے۔
سعودی عرب میں 'ڈار گلوبل' کی دوسری بڑی سرمایہ دار کمپنیوں کے ساتھ تیسری مشترکہ کاوش ہے۔ دوسری سرمایہ کار کمپنی لندن میں رجسٹرڈ 'لیگزری ڈویلپر' شامل ہے۔
ٹرمپ ٹاور کا اعلان دسمبر 2024 میں کیا گیا تھا۔ ٹرمپ ٹاور شاہ عبدالعزیز روڈ جدہ میں قائم ہوگا اور اس میں رہائش کے علاوہ کمرشل استعمال کے لیے جگہیں اور دفاتر بھی شامل ہوں گے۔
اس علاقے کو جدہ کا سب سے زیادہ مصروف اور آسان رابطے والا علاقہ سمجھا جاتا ہے۔ جس میں گریڈ اے آفس سپیس ، پریمیئم ریٹیل ڈیسٹینیشن ڈائننگ اور لائف سٹائل کلب ایسی برانڈڈ چیزیں اس ٹرمپ ٹاور کے رہائشیوں کے لیے دستیاب ہوں گی۔ اس کے علاوہ اس میں پرائیویٹ پارک کے ساتھ ساتھ عالمی معیار کی رہائش گاہیں بھی موجود ہیں۔
ٹرمپ آرگنائزیشن کے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ ایرک ٹرمپ نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ جدہ میں عالمی سطح کی ہونے والی تعمیرات اور کاروباری سرگرمیوں پر ٹرمپ آرگنائزیشن کے اعتماد کا اظہار ہے اور جدہ میں اس کی تعمیر اس امر کی بھی نشاہدہی ہے کہ ہم جدہ میں عالمی معیار کی غیر معمولی ڈویلپمنٹ کے لیے کمٹمنٹ رکھتے ہیں۔
'ڈار گلوبل' کے سی ای او زیاد الشار نے کہا اس منصوبے کی لانچنگ کمپنی کے سعودی پوٹ فولیو میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔
-
سعودی عرب:سکول کی صدر معلمہ اساتذہ کے لیے عمدہ نمونہ، نابینا طالبہ کے لیے تبادلہ ترک کر دی
سعودی عرب کے علاقے الجوف میں مرکز میقوع کے پہلے پرائمری سکول کی پرنسپل نجلاء ...
مشرق وسطی -
ریاض میں سعودی عرب اور نیٹو کے درمیان بات چیت
سعودی عرب کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی نے شمالی ...
مشرق وسطی -
سقطری میں پھنسے سیاح سعودی عرب کی مدد سے واپس روانہ
سعودی عرب نے جدہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ذریعے یمن کے جزیرہ سقطری (خلیج عدن کے مشرق ...
مشرق وسطی