امریکہ کے ہاتھوں القاعدہ سے وابستہ رہنما ہلاک،شام میں دسمبر کے حملے سے منسلک تھا:سینٹ کام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ امریکی فوجی دستوں نے جمعے کے روز القاعدہ سے وابستہ ایک رہنما کو ہلاک کر دیا جو شام میں امریکیوں پر داعش کے حملے سے منسلک تھا۔

سینٹ کام نے کہا کہ بلال حسن الجاسم کے داعش کے ایک مسلح شخص سے "براہِ راست روابط" تھے جس نے 13 دسمبر کو شام کے شہر تدمر میں حملہ کر کے امریکی اور شامی اہلکاروں کو ہلاک اور زخمی کیا تھا۔

امریکی سینٹ کام کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے ایک بیان میں کہا، "تین امریکیوں کی ہلاکت سے منسلک ایک دہشت گرد کی موت اس بات کا اظہار ہے کہ ہم اپنی افواج پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کا تعاقب کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔"

تیرہ دسمبر کو حملہ ہونے کے بعد سے امریکی افواج شام میں حملے کر رہی ہیں اور امریکی فوج نے کہا ہے کہ اس نے داعش کے 100 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

"ہم کبھی نہیں بھولیں گے اور (اپنے حملوں کی) شدت کبھی کم نہیں کریں گے،" وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے ایک ایکس پوسٹ میں کہا جس میں سینٹ کام کا بیان شامل تھا۔


مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں