سعودی کابینہ کا اجلاس ... جنوبی مسئلے کے مستقبل کے لیے کوششیں جاری رکھنے پر زور
ریاض کا شام میں جنگ بندی معاہدے اور سیرین ڈیموکریٹک فورسز کا ریاست میں انضمام کا خیر مقدم
ریاض میں سعودی کابینہ کا اجلاس خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں یمن بحران کے خاتمے کے لیے جاری کوششوں اور جنوبی مسئلے کے مستقبل پر ریاض کانفرنس کے ذریعے منصفانہ اور جامع حل کے خدوخال پر غور کیا گیا۔
کابینہ نے اس بات کی توثیق کی کہ یمن کے مختلف صوبوں میں سعودی عرب کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں اور پروگراموں کا آغاز، برادر یمنی عوام کی حمایت، ان کے امن و استحکام کے فروغ اور تمام شعبوں میں حالات کی بہتری کے لیے سعودی کردار کا تسلسل ہے۔
اجلاس میں سعودی عرب نے شام میں جنگ بندی کے معاہدے اور سیریئن ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کے ریاستی سول و عسکری اداروں میں انضمام کا خیرمقدم کیا۔ علاوہ ازیں شام کی خود مختاری، وحدتِ اراضی، سماجی امن اور ترقی و خوش حالی کے لیے مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔
انعقاد مجلس الوزراء برئاسة #الملك_سلمان pic.twitter.com/ZVXGcfTSTf
— العربية السعودية (@AlArabiya_KSA) January 20, 2026
غزہ کی پٹی سے متعلق کابینہ نے جنگ بندی کو مستحکم کرنے، خلاف ورزیوں کے خاتمے، انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی اور فلسطینی قومی اتھارٹی کی غزہ کی پٹی میں واپسی کی ضرورت پر زور دیا، تاکہ اسرائیلی قبضے کا خاتمہ اور اقوام متحدہ کی قراردادوں، عرب امن اقدام اور دو ریاستی حل کے اصول کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ممکن ہو سکے۔
کابینہ نے غزہ میں جامع امن منصوبے کے دوسرے مرحلے کے آغاز، فلسطینی قومی کمیٹی کے انتظامی کردار سنبھالنے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیس کونسل کے قیام کے اعلان کا خیرمقدم کیا، اور اس ضمن میں عالمی کوششوں کو سراہا۔
اسی تناظر میں کابینہ نے اقوام متحدہ کے فنانشل ٹریکنگ پلیٹ فارم کے مطابق سعودی عرب کا انسانی امداد میں عالمی سطح پر دوسرا اور عرب دنیا میں پہلا مقام حاصل کرنا اور 2025 میں یمن کا سب سے بڑا امدادی معاون بننا، سعودی عرب کی عالمی قیادت اور انسانی خدمت کے روشن ریکارڈ کا مظہر قرار دیا۔
اجلاس میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو عمان کے سلطان ہیثم بن طارق کی جانب سے موصولہ پیغام اور شامی صدر احمد الشرع سے ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو کا بھی جائزہ لیا گیا۔
کابینہ نے آٹزم کے مریضوں اور ان کے اہل خانہ کے مسائل کے حل کے لیے ایک مستقل وزارتی کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا، جبکہ بین الاقوامی معدنی کانفرنس کی کامیابی اور قومی بیمہ حکمت عملی کی منظوری کی بھی توثیق کی گئی۔
-
جازان : سعودی نوجوان خاتون نے ایک گھرانے کو ٹریفک حادثے سے بچا لیا
خاتون نے "العربیہ ڈاٹ نیٹ" کو اس کارروائی کی روداد سنائی
مشرق وسطی -
"مونارک تتلی"... نازک مخلوق جو ہزاروں میل ہجرت کر کے جنوبی سعودی عرب میں ڈیرہ ڈالتی ہے
مونارک تتلی (Danaus plexippus) دنیا کی معروف ترین تتلیوں میں سے ایک ہے۔ یہ اپنے ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب کی تاریخ میں سیاحت پر 300 ارب ریال سے زیادہ کے ریکارڈ اخراجات ہوئے : وزیر سیاحت
سال 2025 میں سیاحوں کی تعداد 12.2 کروڑ رہی جن میں تقریبا 3 کروڑ غیر ملکی سیاح ...
مشرق وسطی