خطے کی تقسیم کی کسی بھی کوشش یا افواج کے متوازی ملیشیائیں قائم کرنے کو مسترد کرتے ہیں
مصری صدر کا کہنا ہے کہ "ہم غزہ کی پٹی کے معاہدے پر عمل درآمد اور جبری بے دخلی کو مسترد کرنے پر زور دیتے ہیں".
مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ جن گروہوں نے ملیشیاؤں کو پھیلایا وہ خطے کے ممالک کی تباہی کا سبب بنے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملیشیاؤں کے پھیلاؤ کی وجہ سے خطے میں عدم استحکام پیدا ہوا۔
مصری صدر آج ہفتے کے روز پولیس اکیڈمی میں یومِ پولیس کی تقریب کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے خطے کے ممالک کو تقسیم کرنے، ان کی زمین کا کوئی حصہ الگ کرنے یا فوج کے متوازی ملیشیائیں قائم کرنے کی کسی بھی کوشش کو "قطعی اور فیصلہ کن طور پر مسترد" کرنے پر زور دیا۔
السیسی نے غزہ کی پٹی کی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ غزہ کی پٹی کے باشندوں کی جبری بے دخلی کا مطلب لاکھوں لوگوں کی یورپ اور مغرب کی طرف ہجرت ہے۔ انہوں نے مزید کہا "ہم غزہ کی پٹی کے معاہدے پر عمل درآمد اور جبری بے دخلی کو مسترد کرنے پر زور دیتے ہیں"۔
السیسی نے مزید کہا "ہم خطے کے ممالک کی تقسیم یا کسی بھی متوازی ادارے کو تسلیم کرنے کو مسترد کرتے ہیں"۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ 2014 سے اب تک مصر خطے کے کسی بھی ملک کے خلاف کسی سازش، تخریب کاری یا تباہی میں ملوث نہیں رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی نے سنگین فکری اور سکیورٹی چیلنجز پیدا کیے ہیں۔ مصری صدر کے مطابق جدید چیلنجوں کا مقابلہ صرف سکیورٹی نقطہ نظر سے نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے مزید کہا "اللہ کے فضل سے ہم نے 2022 میں دہشت گردی کی لہر پر قابو پایا ... 2011 سے 2022 تک ہم وطن کے بیٹوں (کے خون) کا بوجھ اٹھاتے رہے"۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مصر اپنی قومی سکیورٹی کی براہِ راست خلاف ورزی اور اسے نقصان پہنچانے کی ہرگز اجازت نہیں دے گا۔
-
مصر سے جڑی رفح راہداری اگلے یفتے سے کھول دی جائے گی: سربراہ ٹیکنوکریٹ کمیٹی کا اعلان
غزہ تک خوراک اور امدادی اشیا کی ترسیل کے لیے سب سے اہم رفح راہداری کو اگلے ہفتے ...
مشرق وسطی -
عربوں کو بچانے کے لیے مصر اورسعودی تعلقات اہم ہیں: عمرو موسیٰ
ڈاکٹر عمرو موسیٰ سابق وزیرِ خارجہ مصر اور سابق سیکریٹری جنرل عرب لیگ نے سعودی عرب ...
بين الاقوامى -
سٹیو وٹکوف اور جیریڈ کشنرکاغزہ کےمسقبل کےلیےاہم اسرائیلی دورہ، اعلیٰ عہدے داروں سےملاقاتیں
امریکہ کے خصوصی نمائندہ سٹیو وٹکوف غزہ کے مسقبل کا فیصلوں کے لیے ہفتے کے روز ...
مشرق وسطی