قطر : لبنان کے لیے 430 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

اہم خلیجی ملک قطر نے پیر کے روز لبنان کے لیے کئی سو ملین ڈالر کے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔ اس امدادی رقم کا زیادہ تر حصہ سب سے پہلے لبنان کے بجلی کے شعبے کو بہتر کرنے کے لیے لگایا جائے گا۔

علاوہ ازیں قطر کے ڈویلپمنٹ فنڈ کے ایک اعلان میں کہا گیا ہے کہ اس 430 ملین ڈالر کی امداد کا بڑا حصہ لبنان کی توانائی کی ضروریات کے لیے ہے جس سے تقریباً 15 لاکھ لبنانیوں کو براہ راست فائدہ ہو سکے گا۔

تفصیل جاری کرتےہوئے قطر ڈویلپمنٹ فنڈ نے کہا 400 ملین ڈالر توانائی کے شعبے پر لگے گا جبکہ 10 فیصد رقم دوسری گرانٹس کی صورت میں ہوں گی۔

بیروت میں دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ یہ امدادی پیکج لبنان کے لیے ترقیاتی و انسانی ضرورتوں کے منصوبوں کے پیش نظر ہے۔

یاد رہے لبنان کا توانائی و بجلی سے متعلق شعبہ ان دنوں کافی متاثر ہے۔ جسے 1975 اور 1990 کے درمیان خانہ جنگی کے باعث 40 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

تاہم لبنانی حکومتیں اس نقصان کو پورا کرنے اور تباہی کا ازالہ کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکیں۔

پچھلے سال لبنان نے ورلڈ بنک کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ معاہدے کے تحت لبنان کو 250 ملین ڈالر دینے کا طے کیا گیا تھا تاکہ بجلی کے شعبے کو جدید بنیادوں پر استوار کرنے میں مدد دی جا سکے۔

لبنان کے نائب وزیر اعظم طارق متری نے پریس کانفرنس کے دوران کہا منصوبے کے پہلے مرحلے میں 20 ملین ڈالر کی رقم خرچ ہوگی۔ جس سے ایک لاکھ شہریوں کو فائدہ ہوگا۔ علاوہ ازیں امداد کا ایک حصہ ان پناہ گزینوں پر خرچ کیا جائے گا جو شام سے اپنے وطن واپس لوٹیں گے۔ تاکہ تین ماہ کے لیے انہیں خوراک و ادویات دی جا سکیں۔

اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں سے متعلق ادارے نے کہا ہے کہ شام سے 5 لاکھ سے زائد لبنانی پناہ گزین پچھلے سال لبنان واپس آچکے ہیں جبکہ 1 لاکھ 15 ہزار نے دسمبر 2024 کے بعد لبنان کی طرف رخ کیا تھا جب بشار الاسد کی حکومت ختم ہوگئی تھی۔ ایک اندازے کے مطابق 10 لاکھ شامی پناہ گزین بھی لبنانی علاقوں میں موجود ہیں۔

لبنانی حکام نے اس معاملے میں شام کے حکام کے ساتھ متعدد بار بات کی ہے۔ تاکہ شامی پناہ گزین واپس اپنے وطن آسکیں۔

قطر پچھلے کئی برسوں سے لبنان کی مدد کر رہا ہے۔ خصوصا لبنانی فوج کی ضروریات پوری کرنے کے لیے بھی قطر کا تعاون اہم رہا ہے۔

دوسری جانب قطر شام کی نئی حکومت کا بھی حامی ہے اور قطری کمپنیوں نے کئی بڑے منصوبوں کے لیے شامی حکام کے ساتھ معاہدے کیے ہیں۔ ان معاہدوں میں بجلی و ٹرانسپورٹ سے متعلق منصوبے شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں