فلسطینی اتھارٹی کے صدر کو انتخابات سے پہلے آئین کا مسودہ موصول ہو گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کو عبوری آئین کا مسودہ موصول ہو گیا ہے۔ یہ مسودہ دستور عبوری نوعیت کا ہے جس کے تحت اسی سال فلسطین میں انتخابات کرائے جائیں گے۔

انہوں نے جمعرات کے روز اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا یہ مسودہ دستور فلسطینی اتھارٹی کو ایک مکمل فلسطینی ریاست کی راہ پر ڈالے گا۔ جسے اب تک 160 ممالک تسلیم کر چکے ہیں۔

یاد رہے فلسطین کے مقامی انتخابات اپریل میں متوقع ہیں۔ جبکہ فلسطینی نیشنل کونسل کے انتخابات نومبر میں ہوں گے۔ اس سلسلے میں محمود عباس نے پچھلے ہفتے اعلان جاری کیا ہے۔ مو خرالذکر انتخابات پی ایل او کے حوالے سے ہوں گے جو پہلی بار براہ راست ووٹ کے ذریعے اپنی پارلیمنٹ کے ارکان کا انتخاب کریں گے۔ اب یہ ارکان پہلے کی طرح نامزد نہیں کیے جائیں گے۔

مسودہ آئین تیار کرنے والی کمیٹی کی سربراہی محمد الحاج قاسم نے کی اور تقریبا سات ماہ کے دوران یہ مسودہ مکمل کیا گیا ہے۔ مسودہ تیار کرنے والی کمیٹی نے کل 70 اجلاس منعقد کیے ہیں۔

خبر رساں ادارے 'وفا' کے مطابق کمیٹی نے اس سلسلے میں سول سوسائٹی سے بھی مشاورت کی اور آراء جمع کیں۔ مزید یہ کہ متعلقہ فورمز اور اداروں سے بھی اس سلسلے میں ان کی آراء لی گئیں۔

کمیٹی کے سربراہ قاسم نے کہا اب اس مسودے کو پی ایل او کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

یاد رہے فلسطینی عوام کو آخری بار انتخاب کا موقع 2006 میں دیا گیا تھا۔ اس وقت سے اب تک محمود عباس صدر چلے آرہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size