سلطنت عمان نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ بدھ18 فروری کو ماہ شعبان مکمل ہوگا اور جمعرات 19 فروری کو ماہ رمضان کی پہلی تاریخ ہوگی۔
جمعرات کو جاری کیے گئے بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ 17 فروری 2026 کو چاند سورج سے پہلے یا اس کے ساتھ تمام سلطنت عمان میں غروب ہو جائے گا، لہٰذا اس دن ہلال کی نظر آنا ناممکن ہے، جیسا کہ عمانی ٹیلی ویژن نے رپورٹ کیا ہے۔
عمان کی وزارت اوقاف اور مذہبی امور کے شعبہ فلکیات کے ڈائریکٹر یوسف الرحبی نے بتایا کہ ماہرین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 17 فروری کو پورے اسلامی دنیا میں رمضان کے ہلال کی نظر آنے کی کوئی امید نہیں ہے۔
حيث إن رؤية الهلال تعتبر شرطا أساسيا لبدء الشهر الهجري في سلطنة عُمان، ولأن القمر يوم الثلاثاء 17 فبراير 2026م يغيب قبل الشمس أو معها في جميع أرجاء السلطنة وبالتالي تستحيل رؤية الهلال يومئذ.
— مركز الفلك الدولي (@AstronomyCenter) February 11, 2026
عليه أعلنت سلطنة عُمان رسميا أن يوم الأربعاء 18 فبراير هو المتمم لشهر شعبان، وأن يوم… pic.twitter.com/uJfVez5yeW
انہوں نے مزید کہا کہ سلطنت عمان اور جزیرہ نما عرب میں چاند سورج کے غروب کے وقت یا اس سے پہلے غروب ہو جائے گا، جیسے جیسے ہم مشرق کی طرف جائیں گے یہ فرق مزید بڑھ جاتا ہے، یعنی چاند سورج سے پہلے غروب ہو جائے گا۔
رحبی نے کہا کہ ایسے مواقع پر جب فلکیات کے مطابق جب چاند نظر آنا ناممکن ہو (جیسا کہ اس ماہ ہوا)، تو اعلان براہِ راست جاری کیا جا سکتا ہے، بغیر کسی ميدانی رویت کے، کیونکہ سائنسی طور پر چاند کے نظر آنے کا امکان نہیں ہوتا۔
انہوں نے واضح کیا کہ آنکھ سے دیکھنے اور فلکیاتی آلات کے ذریعے دیکھنے دونوں ہی صورتوں میں یہ ناممکن ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ بہت سے عرب اور اسلامی ممالک میں ہلال دیکھنا نئے ہجری مہینے کے آغاز کے لیے بنیادی شرط ہے۔
سعودی عرب کے ماہر موسمیات عبدالعزیز الحصینی نے بھی پیشگوئی کی تھی کہ رمضان کی پہلی تاریخ بدھ 18 فروری ہوگی، سعودی ماہر موسمیات خالد الزعاق نے بھی یہی رائے دی۔
یاد رہے کہ 17 فروری کو جزوی شمسی گرہن واقع ہوگا، جو قطب جنوبی کے قریب دیکھا جائے گا، لیکن سعودی عرب یا عرب دنیا میں یہ نظر نہیں آئے گا۔