سعودی عرب کی ریاض اور شرقیہ پر بزدلانہ ایرانی حملوں کی شدید مذمت
اپنی سلامتی کے تحفظ کے لیے جوابی کارروائی سمیت تمام ضروری اقدامات کریں گے
سعودی عرب نے ریاض اور مشرقی علاقے کو نشانہ بنانے والے کھلے اور بزدلانہ ایرانی حملوں کو مسترد کرتے ہوئے ان کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے، جنہیں ناکام بنا دیا گیا ہے۔
سعودی عرب نے ان حملوں کو ایسی کارروائیاں قرار دیا ہے جن کا کسی بھی بہانے یا کسی بھی شکل میں جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔ یہ حملے ایک ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب ایرانی حکام اس بات سے بخوبی واقف تھے کہ مملکت نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ اپنی فضائی حدود اور سرزمین کو ایران کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔
آج جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس بلاجواز جارحیت کے پیش نظر مملکت اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ وہ اپنی سکیورٹی کے دفاع اور اپنی زمین، شہریوں اور مقیم افراد کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی، جس میں اس جارحیت کا جواب دینے کا آپشن بھی شامل ہے۔
-
بیماری کا خدشہ، سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے بچوں کے دودھ کی مصنوعات کی فروخت روک دی
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے "نوٹریشیا ڈینون" کمپنی کے بچوں کے دودھ کے برانڈز ...
بين الاقوامى -
سعودی وزیر خارجہ کا افغان ہم منصب سے رابطہ، پاک-افغان کشیدگی میں کمی پر تبادلہ خیال
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے افغان ہم منصب امیر خان متقی ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب کا متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر، کویت اور اردن کی حمایت کا اعلان
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے متحدہ عرب امارات، مملکت بحرین، قطر، کویت اور اردن کی ...
مشرق وسطی