جنوبی ایران کے شہر میناب میں لڑکیوں کاایک پرائمری سکول ہفتہ کو حملے کی زد میں آیاتھا، جس میں ہلاکتوں کی تعداد 148 تک پہنچ گئی جبکہ 95 دیگر طلبہ زخمی ہوئے ہیں، یہ اطلاع ایرانی خبر رساں ایجنسی "تسنیم" نے شہر کی پراسیکیوٹر آفس کے حوالے سے دی ہے۔
اس سے قبل ایران کے مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ امیر سعید ایروانی نے اعلان کیا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ حملے میں ایک ابتدائی اسکول کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 100 سے زائد بچے ہلاک ہوئے اور شہریوں کے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔
تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق ہرمزگان کے نائب گورنر نے بھی تصدیق کی کہ میناب کے اسکول پر یہ حملہ ہوا۔ واقعہ خلیج فارس کے ساحل کے قریب پیش آیا ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق تقریباً 170 طالبات اسکول میں موجود تھیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہرمزگان صوبے میں ایران کے متعدد بحری اڈے واقع ہیں، جو خطے میں سیکیورٹی اور فوجی سرگرمیوں کے لیے اہم تصور کیے جاتے ہیں۔