لبنان میں ضاحیہ اور صیدا پر اسرائیلی بم باری، بقاع کے دیہات خالی کرنے کا حکم
اسرائیلی فوج کے مطابق لبنان میں مہم خطرہ ختم ہونے تک جاری رہے گی
لبنان میں آج جمعے کی دوپہر بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے "ضاحیہ" پر اسرائیلی فضائی حملے دوبارہ شروع ہو گئے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی لبنان کے شہر صیدا کی ایک مصروف شاہراہ پر واقع عمارت کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے لیے اسرائیل نے پہلے سے کوئی انتباہ جاری نہیں کیا تھا۔
یہ حملہ ایک عمارت کی بالائی منزل پر ہوا، جس کے قریب ہی دو سرکاری اسکولوں میں پناہ گزینوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ صیدا میں حماس تنظیم کے ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے اس حملے میں 5 فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔
على الهواء مباشرة.. العربية ترصد غارة إسرائيلية جديدة على الضاحية الجنوبية لبيروت pic.twitter.com/vaKUzb7vJ7
— العربية (@AlArabiya) March 6, 2026
اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے مشرقی لبنان کے علاقوں سرعین، النبی شیث اور الخضر کو خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔ دوسری جانب حزب اللہ نے الگ الگ بیانات میں بتایا کہ اس کے ارکان نے اسرائیل بیرکوں اور سعسع بستی پر راکٹوں کی بارش کر دی۔
بیروت پر جاری بم باری اور حزب اللہ کے جوابی حملوں کے درمیان اسرائیلی چیف آف اسٹاف ایال زامیر نے واضح کیا کہ لبنان میں یہ مہم خطرہ ختم ہونے تک جاری رہے گی۔ اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ گذشتہ رات ہونے والے حملوں میں حزب اللہ کے کمانڈ سینٹرز اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسرائیل کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک ضاحیہ پر حملوں کی 26 لہریں مکمل کی جا چکی ہیں، جبکہ مجموعی طور پر لبنان میں 500 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے، جن میں حزب اللہ کا ڈرون اسٹور بھی شامل ہے۔
مشاهد توثق دمارا واسعا طال البنى التحتية في الضاحية الجنوبية لبيروت بعد ضربات إسرائيلية pic.twitter.com/rADUjtFbNN
— العربية (@AlArabiya) March 6, 2026
لبنانی میڈیا کے مطابق جمعہ کی صبح جنوبی لبنان کے متعدد قصبوں جیسے عنقون، صریفہ اور الخیام پر بمباری کی گئی، جبکہ رات گئے ضاحیہ کے علاقوں حارۃ حریک اور برج البراجنہ سمیت کئی مقامات پر شدید غارت گری کی گئی۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق شمالی اسرائیل کی فضائی حدود میں ایک ڈرون بھی گرایا گیا ہے۔
حزب اللہ نے شمالی اسرائیل کے رہائشیوں کو علاقہ چھوڑنے کا حکم دیتے ہوئے وارننگ دی ہے کہ لبنانی علاقوں پر حملوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے سرحدی پٹی سے 5 کلومیٹر تک کی تمام بستیوں کو خالی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسرائیل کا موقف ہے کہ وہ سرحدی قصبے خالی نہیں کرے گا بلکہ دفاعی اقدامات کے طور پر مزید فوج لبنان بھیجے گا۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے پہلی بار بیروت کے اتنے بڑے گنجان آباد علاقوں کو بیک وقت خالی کرنے کا حکم دیا ہے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ حزب اللہ نے یہ کارروائیاں پیر کے روز مشترکہ امریکی اسرائیلی حملے میں ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی ہلاکت کے بعد شروع کی تھیں۔ لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق اس ہفتے اسرائیلی حملوں میں 123 افراد جاں بحق اور 683 زخمی ہو چکے ہیں۔