رات بھر اسرائیلی حملوں کے بعد ... لبنان میں علاقہ خالی کرنے کے نئے انتباہات
حزب اللہ نے تل ابیب کے قریب اسرائیلی فوجی اڈے الرملہ کو نشانہ بنایا
لبنان میں جنوبی اور مشرقی حصوں کے دیہات پر رات بھر اسرائیلی فضائی بم باری کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد اسرائیلی فوج نے دریائے لیطانی کے جنوبی علاقوں کے قریب رہنے والے رہائشیوں کو علاقہ خالی کرنے کا انتباہ جاری کر دیا۔
انتباہ میں دریائے لیطانی کے جنوب میں مقیم شہریوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر دریا کے شمالی جانب منتقل ہو جائیں۔
اس کے ساتھ ساتھ اسرائیلی فوج نے لبنانی شہروں صور اور صیدا کی مخصوص عمارتوں کے مکینوں کو بھی خبردار کیا ہے کہ وہ بمباری سے قبل انہیں خالی کر دیں۔
فوج نے دو نقشوں کے ساتھ جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ وہ "حزب اللہ سے وابستہ فوجی انفراسٹرکچر پر حملہ کرے گی"۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ "ہم ان نقشوں میں سرخ رنگ سے نشان زدہ عمارتوں اور ان کے قریب واقع عمارتوں کے مکینوں پر زور دیتے ہیں کہ آپ ایسی عمارتوں کے قریب موجود ہیں جنہیں حزب اللہ استعمال کر رہی ہے، لہذا آپ فوری طور پر انہیں خالی کرنے پر مجبور ہیں"۔
اسرائیل نے جنوبی اور مشرقی لبنان کے دیہات پر رات گئے حملے کیے، جس کا مقصد ایران کے حمایت یافتہ لبنانی گروپ حزب اللہ کے جنگجوؤں کو نشانہ بنانا تھا۔
لبنانی نیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق "دشمن کے جنگی طیاروں نے رات کے وقت جنوبی لبنان کے قصبوں المجادل، شقرا اور صریفا پر حملے کیے۔ جزین کے علاقے میں طیاروں نے الریحان پر بمباری کی"۔ ایجنسی نے مزید بتایا کہ "مغربی بقاع میں اسرائیل نے عین التینہ کی پہاڑیوں پر حملے کیے"۔
اسرائیلی فوج نے یہ اعلان بھی کیا کہ اس کی فورسز نے گذشتہ روز لبنان میں "جمعيۃ القرض الحسن" کے مالیاتی مراکز پر نئے حملے کیے ہیں۔ اس سے قبل اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ اس نے لبنان سے شمالی اسرائیل کی جانب راکٹ داغنے والے ایک لانچر کو نشانہ بنایا ہے۔
دوسری جانب حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس نے تل ابیب کے قریب اسرائیلی فوجی اڈے "الرملہ" کو مخصوص میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
تنظیم نے مزید کہا کہ یہ کارروائی ان اسرائیلی حملوں کے جواب میں کی گئی ہے جن میں لبنان کے مختلف علاقوں میں اس کے ارکان کی موجودگی کے مقامات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
الجيش الإسرائيلي يوجه إنذارا بالإخلاء لسكان مبان في صور وصيدا بلبنان pic.twitter.com/pOTKierfnZ
— العربية (@AlArabiya) March 10, 2026
-
جنوبی لبنان میں حزب اللہ کا یونٹ کمانڈر اسرائیل کے ہاتھوں قتل
اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے لبنان میں کارروائی کرتے ہوئے لبنانی ملیشیا حزب ...
مشرق وسطی -
حزب اللہ لبنان کی مکمل تباہی کے ایجنڈے پر ہے : لبنانی صدر جوزف عون
لبنانی صدر جوزف عون نے لبنانی ملیشیا پر الزام لگایا ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ گروپ ...
مشرق وسطی -
شام : احمد الشرع کی حزب اللہ کے خلاف لبنانی حکومت کی حمایت
شام کے عبوری صدر احمد الشرع نے پیر کے روز لبنانی حکومت کے لیے اپنی مکمل حمایت کا ...
مشرق وسطی