ایرانی، اسرائیلی اور امریکی جنگ کے 13ویں روز اسرائیل نے وسطی ایران میں اصفہان کے مقامات کے ساتھ ساتھ کرج کے علاقے پر بھی حملے کیے ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق آج جمعرات کو ملک کے وسط میں واقع اصفہان میں ایوی ایشن کالج کو نشانہ بنانے کی اطلاع ملی ہے۔ اسی طرح سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں تہران کے مغرب میں واقع کرج کے مقامات پر بم باری دکھائی گئی ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی ہوم فرنٹ کمانڈ نے جولان، خلیج حیفا اور شمالی اسرائیل کے علاقوں کی جانب ایرانی میزائل داغے جانے کی اطلاع دی ہے۔ العربیہ اور الحدث کی نامہ نگار نے شمالی اور وسطی اسرائیل میں میزائلوں کے ٹکڑے گرنے کی اطلاع دی ہے۔ تل ابیب شہر میں سائرن بجنے کی بھی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
إعلام إيراني: استهداف كلية الطيران في أصفهان وسط البلاد
— العربية عاجل (@AlArabiya_Brk) March 12, 2026
قناة العربية pic.twitter.com/SzIxEbgaD6
دریں اثنا لبنان کی حزب اللہ تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ اس نے "حیفا شہر کے جنوب میں واقع عتلیت بیس میں اسپیشل میرین ٹاسک یونٹ کے ہیڈ کوارٹر کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے"۔
صور متداولة لانفجار في أصفهان بإيران
— العربية عاجل (@AlArabiya_Brk) March 12, 2026
قناة العربية pic.twitter.com/a7JilE5PM7
یہ پیش رفت اسرائیلی فوج کے اس اعلان کے بعد سامنے آئی ہے جس میں اس نے آج پہلے ایران کی جانب سے داغے گئے میزائلوں کا پتہ لگانے کی بات کہی تھی اور اشارہ کیا تھا کہ فضائی دفاعی نظام کو فعال کرنے کے بعد انہیں ناکام بنا دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی تہران اور لبنان میں حزب اللہ پر وسیع پیمانے پر حملے کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ فوج نے مختلف علاقوں کے رہائشیوں کو پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت کی ہے۔
دریں اثنا اسرائیلی ہنگامی سروس "میگن ڈیوڈ ایڈوم" نے اشارہ کیا ہے کہ میزائل داغے جانے کے بعد کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم پناہ گاہوں کی طرف جانے کے دوران زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے پیرا میڈیکس کو تعینات کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 28 فروری کو جنگ کے آغاز سے اب تک، امریکہ اور اسرائیل نے ایرانی اہداف کے وسیع سلسلے پر حملے کیے ہیں، جن میں فضائی دفاع، ایٹمی مقامات اور اعلیٰ قیادت کے ارکان شامل ہیں۔ اسی طرح پہلے دن ہونے والے حملوں کے نتیجے میں ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے ساتھ ساتھ پاسداران انقلاب کے کمانڈر محمد پاکپور، مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف عبدالرحیم موسوی اور وزیر دفاع ہلاک ہو گئے تھے۔