ایران: جنگ میں عجائب گھر اور تاریخی مقامات کو نقصان پہنچا
یونیسکو کا جنگ سے متأثرہ ممالک کے لیے اظہارِ تشویش
جیسا کہ شرقِ اوسط جنگ 15ویں دن میں داخل ہو گئی ہے تو ایران کی وزارتِ ثقافتی ورثہ و سیاحت نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ پورے ملک میں کم از کم 56 عجائب گھروں اور تاریخی مقامات کو نقصان پہنچا ہے۔
مقامی میڈیا نے اطلاع دی کہ امریکی-اسرائیلی حملوں کے ابتدائی دنوں میں تہران میں واقع گلستان محل کو نقصان پہنچایا جو یونیسکو کے آثارِ قدیمہ کی فہرست میں شامل ہے۔
محل کا احاطہ ایرانی دارالحکومت کے قدیم ترین مقامات میں سے ایک ہے اور کبھی قاجار خاندان کی رہائش گاہ کا کام دیتا تھا۔
وزارت نے کہا کہ تباہ شدہ یادگاروں کی سب سے زیادہ تعداد تہران میں ریکارڈ کی گئی ہے اور 19 مقامات کو مختلف درجے کا نقصان پہنچا ہے۔
وسطی ایرانی شہر اصفہان کے مرکز میں واقع وسیع و عریض میدانِ نقشِ جہاں کو بھی نقصان پہنچا ہے جو 17ویں صدی کا فنِ تعمیر کا ایک عظیم شاہکار ہے۔
صوبہ بوشہر میں بندرگاہ سیراف کے تاریخی حصے میں کئی مکانات کو نشانہ بنایا گیا جہاں کئی صدیوں پرانی عمارات ہیں۔
اقوامِ متحدہ کے ثقافتی ادارے یونیسکو نے جمعہ کو اے ایف پی کو بتایا کہ اسے ایران، اسرائیل اور لبنان کے سینکڑوں تاریخی مقامات کے بارے میں تشویش ہے جنہیں جنگ سے نقصان پہنچا یا خطرہ لاحق ہے۔
-
"گذشتہ روز وہ سب سڑک پر تھے"... ایران کی قیادت سے متعلق پوسٹ نے ہنگامہ کھڑا کر دیا
امریکی وزارت خارجہ کے انعامی پروگرام (Rewards for Justice) کی ایک پوسٹ نے سوشل ...
مشرق وسطی -
حماس کا ایران پر زور: ہمسایہ ممالک کو نشانہ بنانا بند کیا جائے
فلسطینی گروپ حماس نے ہفتے کے روز ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہمسایہ ممالک کو ...
مشرق وسطی -
حیران کن موقف... ٹرمپ کے مشیر کی ایران جنگ ختم کرنے کی اپیل
ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ اپنے تیسرے ہفتے میں داخل ہو چکی ہے، جبکہ ...
بين الاقوامى