فرانس اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی مذکرات کی سہولت کاری کے لیے تیار ہے: میکرون

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے ہفتے کے روز ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ فرانس پیرس میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی پر تبادلۂ خیال میں سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ لبنانی قیادت اسرائیل سے براہِ راست مذاکرات کے لیے تیار ہے اور اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ "اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جنگ بندی پر بات شروع کرے تاکہ ایک دیرپا حل تلاش کیا جائے اور لبنانی حکام کو ملک کی خودمختاری پر توجہ مرکوز کرنے کا موقع ملے"۔

انہوں نے اسرائیل سے جارحیت اور حزب اللہ سے کارروائیاں بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا، "لبنان کو افراتفری کی طرف جانے سے روکنے کے لیے سب کچھ کیا جائے۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں