ریاض میں 'یونیورسٹی آف آرٹس' قائم کرنے کا شاہی فرمان جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

شاہ سلمان نے ہفتہ کے روز شاہی فرمان جاری کرتے ہوئے ریاض میں 'یونیورسٹی آف آرٹس' کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ شاہی فرمان میں کہا گیا ہے یونیورسٹی اپنے قواعد خود بنائے گی۔

یونیورسٹی علاقے و عالمی سطح پر سعودی عرب کو ثقافتی شعبے میں اہم اور مضبوط بنانے کا کام کرے گی۔ یہ بات خبر رساں ادارے 'ایس پی اے' نے رپورٹ کی ہے۔

شہزادہ بدر بن عبداللہ جو وزارت ثقافت کا قلمدان رکھتے ہیں 'یونیورسٹی آف آرٹس' کے 'بورڈ آف ٹرسٹیز' کے سربراہ ہوں گے۔ انہوں نے اس موقع پر شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا کہ وہ بطور خاص ثقافتی فروغ کو توجہ دے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا 'یونیورسٹی آف آرٹس' کا قیام مملکت کی ثقافت کے لیے قومی پالیسی اور حکمت عملی کا حصہ ہے۔ تاکہ قوم میں ثقافتی سرگرمیوں کی صلاحیت بڑھائی جائے اور مقامی ٹیلنٹ کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جائیں۔

یاد رہے مملکت کی یہ کوششیں ویژن 2030 کا حصہ ہیں جس میں ثقافت کو ایک خاص ستون کے طور پر قومی شناخت کو اجاگر کرنے کے لیے شامل کیا گیا ہے۔

وزیر ثقافت شہزادہ بدر نے کہا یہ یونیورسٹی ثقافتی میدان میں عالمی سطح پر نئی قیادت کو ابھارنے میں مدد دے گی اور مملکت میں ثقافتی فروغ کے لیے راہ ہموار کرے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size