ایرانی رجیم کے سقوط کا موقع موجود ہے، تہران کو سرپرائز دیں گے:نیتن یاھو
ہم اس مقام کے قریب ہیں جہاں امریکہ کے ساتھ ایک عالمی سپر پاور بن جائیں گے:اسرائیلی وزیراعظم
ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی کی ہلاکت کی تصدیق کے ساتھ ہی اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے ایران کو بہت سے نئے سرپرائزز دینے کا عزم کیا ہے۔
افشا نہ کیے جانے والے سرپرائزز
بنجمن نیتن یاھو نےاپنے دفتر سے جاری کردہ ایک ویڈیو بیان میں اس بات پر زور دیا کہ ایران کے لیے بہت سے ایسے سرپرائزز تیار ہیں جنہیں ابھی افشا نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ اسرائیل فتح حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فوجی آپریشن جاری ہے اور ہم اس مقام پر پہنچنے والے ہیں جہاں ہم امریکہ کے شانہ بشانہ ایک عالمی سپر پاور بن جائیں گے۔
بنجمن نیتن یاھو نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیلی حملے ایرانی نظام کے استحکام کو متزلزل کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں پوری امید ہے کہ ایران کے عوام کو اس نظام کا تختہ الٹنے کا موقع ملے گا۔
اسرائیلی وزیراعظم کے مطابق سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی کی ہلاکت ایرانیوں کے لیے ایک موقع ہے کہ وہ اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کریں۔
یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے آج منگل کے روز گذشتہ رات تہران میں علی لاریجانی اور بسیج کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
یسرائیل کاٹز نے ایک ویڈیو خطاب میں وضاحت کی کہ علی لاریجانی ملک کے اصل کمانڈر تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ ہم ہر متبادل کو نشانہ بنائیں گے اور ہم ایرانی نظام کے قائدین کا پیچھا جاری رکھیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل ایران کو کئی دہائیاں پیچھے دھکیل رہا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے بھی تہران کے قلب میں ہونے والی بمباری میں بسیج فورس کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ فوجی ترجمان اویخائی ادرعی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ فوج ایرانی نظام کے قائدین کے خلاف بھرپور کارروائی جاری رکھے گی۔
اس اعلان کے چند منٹ بعد ہی علی لاریجانی کے ’ایکس‘ اکاؤنٹ سے ان کا آخری پیغام شیئر کیا گیا جو انہوں نے اپنے ہاتھ سے لکھا تھا۔ اس پیغام میں انہوں نے جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے ایرانی بحریہ کے فوجیوں کے لیے تعزیت کا اظہار کیا تھا جن کی تدفین آج منگل کے روز متوقع ہے۔
ایرانی نظام کمزور
اسی دوران بنجمن نیتن یاھو کے دفتر نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم نے ایرانی نظام کے قائدین کو نشانہ بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ بنجمن نیتن یاھو نے آج کابینہ کے اجلاس کے دوران کہا کہ پاسداران انقلاب بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں اور ایک خیالی دنیا میں رہ رہے ہیں۔
خیال رہے کہ 28 فروری سنہ 2026ء فروری جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل نے ایرانی نظام کو کمزور کرنے اور اس کے قائدین کو ختم کرنے کی اپنی نیت اور کوششوں کا برملا اظہار کیا ہے۔
امریکہ نے بھی شروع میں اسی طرح کے جوش و خروش کا اظہار کیا تھا، تاہم بعد میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیچھے ہٹ گئے اور ان کا خیال تھا کہ سکیورٹی فورسز کی سختی اور حکام کے جبر کی وجہ سے ایرانی عوام کے لیے یہ کام مشکل ہوگا۔
یاد رہے کہ تہران پر جنگ کے پہلے دن اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے کیے گئے حملوں کے نتیجے میں سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای، پاسداران انقلاب کے کمانڈر محمد پاکپور اور مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف عبدالرحیم موسوی ہلاک ہو گئے تھے۔
اسرائیل نے ایرانی وزیر دفاع عزیز نصیر زادہ اور ان کے جانشین کے علاوہ درجنوں فوجی قائدین اور افسران کو بھی ہلاک کیا ہے، جبکہ نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو بھی اسی انجام کی دھمکی دی گئی ہے۔
-
عراق کی ایران سے ابنائے ہرمز سے تیل کے ٹینکرز گزارنے کی درخواست
عراق کے وزیرِ تیل حیان عبد الغنی نے منگل کے روز تصدیق کی کہ ان کی حکومت ایران کے ...
مشرق وسطی -
عراق کے خلاف جنگ میں کردار ادا کیا ... ایرانی بسیج کے مقتول سربراہ کے متعلق معلومات
خاندانی ناموں کی مماثلت کے باوجود ان کا قاسم سلیمانی سے کوئی تعلق نہیں تھا
مشرق وسطی -
ایرانی نظام کا خاتمہ صرف ایرانی عوام ہی کر سکتے ہیں:اسرائیلی وزیر خارجہ
’ اسرائیل ایران پر فتح پا چکا ہے، تہران اب پہلے سے کہیں زیادہ کمزور ہو گیا ہے‘
بين الاقوامى