ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے جمعہ کے روز پورے خطے کے شہریوں پر زور دیا کہ وہ امریکی افواج کے قریب والے علاقوں سے دور رہیں۔
جیسا کہ امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ایران جنگ کو تقریباً ایک ماہ گذر چکا ہے تو سپاہ نیوز ویب سائٹ پر ایک بیان میں آئی آر جی سی نے کہا، "بزدل امریکی صہیونی قوتیں شہری مقامات اور معصوم لوگوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔"
نیز کہا، "ہم تجویز کرتے ہیں کہ آپ فوراً وہ مقامات چھوڑ دیں جہاں امریکی افواج تعینات ہیں تاکہ آپ کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔"