متحدہ عرب امارات کے حکام نے کہا ہے کہ ہفتے کی صبح ایران سے آنے والے میزائل اور ڈرون حملوں کے نتیجے میں تین مختلف مقامات پر آگ لگنے کے واقعات میں چھ افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق بیلسٹک میزائل کے ٹکڑے صنعتی زون پر گرنے کی وجہ سے نقصان پیش آیا۔
وزارتِ دفاع، متحدہ عرب امارات نے کہا کہ فضائی دفاعی نظام ایران کی طرف سے آنے والے کروز میزائلوں اور ڈرونز کو روک رہے ہیں۔
As part of the ongoing follow-up to the previously reported incident in the vicinity of Khalifa Economic Zones Abu Dhabi – KEZAD, caused by falling debris following the successful interception of a ballistic missile by air defence systems, authorities confirmed outbreak of a…
— مكتب أبوظبي الإعلامي (@ADMediaOffice) March 28, 2026
ابوظہبی کے سرکاری میڈیا آفس نے ایک آن لائن بیان میں کہا، حکام امارات کے خلیفہ اکنامک زون کے علاقے میں دو جگہ لگنے والی آگ بجھانے کے لیے کارروائی کر رہے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ آگ بیلسٹک میزائل کے ملبے کی وجہ سے لگی جو "کامیابی" سے گرا دیا گیا۔
ایک علیحدہ بیان میں کہا گیا، "اس واقعے کے نتیجے میں بھارتی شہریت کے حامل پانچ افراد درمیانے سے معمولی درجے تک زخمی ہوئے ہیں۔"