سعودی عرب نے کویت پر جاری ایرانی میزائل حملوں کی مذمت کی ہے ۔ایران کے سنگین میزائل حملوں میں کویت کے فوجی کیمپ کو نشانہ بنایا گیا ۔ نیز کویت کے سمندری پانی صاف کرنے والے پلانٹ پر بھی ایران نے میزائل برسائے ہیں۔ سعودی عرب نے ان سنگین نوعیت کے واقعات کی مذمت کی ہے ۔
سعودی وزارت خارجہ نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ ایران کا خلیجی ملکوں کے خلاف جارحانہ انداز دشمنی پر مبنی ہے اور اس دشمنی اور جارحیت کا کوئی جواز نہیں ہے۔ وزارت خارجہ کے بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ ایران کے یہ حملے بین الاقوامی قانون کے خلاف ہیں۔ یہ حملے بین الاقوامی اقدار، اصولوں اور ہمسائیگی کے روایات کے بھی خلاف ہیں۔ ان حملوں سے خطے میں کشیدگی بڑھنے کا خطرہ ہے ۔
کویت کی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے ایرانی میزائل حملے میں دس کویتی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔کویتی فوج کی طرف سے یہ بیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر لکھا گیا کہ فوجی کیمپ کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔
خلیجی ریاست کویت کی وزارت برقیات کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران نے پاور سٹیشن کو بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں پاور سٹیشن پر کام کرنے والا ایک بھارتی اہلکار ہلاک ہوگیا جبکہ پاور ہاؤس سے متعلق عمارت کو بھی نقصان پہنچا ۔ وزارت کی ترجمان فاطمہ عباس جوہر حیات نے کہا ہے کہ سمندری پانی صاف کرنے کے پلانٹ پر بھی ایران نے حملہ کیا ہے جس سے عمارت کو کافی نقصان پہنچا ہے۔
-
کویت میں بجلی گھر پر ایران کے حملے میں ایک شخص ہلاک: وزارتِ بجلی
خلیجی ریاست کویت کی وزارت برائے بجلی نے پیر کو بتایا کہ کویت میں ایک بجلی گھر پر ...
مشرق وسطی -
کویت سے 319 مصری شہریوں کی واپسی ، 10 میتوں کی منتقلی
خلیجی خطے میں جاری فوجی کشیدگی کے دوران مصری وزارت خارجہ کا بڑا آپریشن
مشرق وسطی -
مصر: ایرانی جنگ صرف ٹرمپ روک سکتے ہیں، تیل 200ڈالر فی بیرل ہونے کا خدشہ
مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی نے ایرانی جنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس جنگ کی ...
بين الاقوامى